حامد سعید کاظمی پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے

اتوار 17 دسمبر 2023 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2023ء) سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

پارٹی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق معروف مذہبی اسکالر احمد سعید کاظمی نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ آصف زرداری نے حامد سعید کاظمی اور احمد سعید کاظمی سمیت دیگر ساتھیوں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری، مخدوم احمد محمود اور عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔