پی ٹی آئی کا امیدواروں کو ہراساں کرنے،لیول پلینگ فیلڈ نہ ملنے پر الیکشن کمیشن سے رجوع

آر اوز اور ڈی اراوز کی جانب سے تحریک انصاف کی امید واروں کے کاغذات نامزدگی نہیں لیے جا رہے،درخواست میں مختلف اضلاع کی انتظامیہ کی حوالے سے تحفظات کا اظہار

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 دسمبر 2023 13:52

پی ٹی آئی کا امیدواروں کو ہراساں کرنے،لیول پلینگ فیلڈ نہ ملنے پر الیکشن ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 21 دسمبر 2023ء ) امیدواروں کو ہراساں کرنے کیخلاف اور لیول پلینگ فیلڈ مہیا نہ ہونے پر تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا،ترجمان پی ٹی آئی شعیب شاہین نے درخواست دائر کر دی، شواہد بھی جمع کرادیئے ۔درخواست میں مختلف اضلاع کی انتظامیہ کی حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیاکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول نہیں کیے جا رہے ، الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کرے، ار اوز اور ڈی اراوز کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی امید واروں کے کاغذات نامزدگی نہیں لیے جا رہے۔

بعض اضلاع میں ڈی ار اوز کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کاغذات نامزدگی نہیں دیے جا رہے ، درخواست میں بتایا گیا کہ کچھ اضلاع میں ڈی ار اوز اور ار اوز کے دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنماوں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن لڑنے سے روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے، عدالت کاغذات نامزدگی چھیننے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے ۔

گذشتہ روز بیرسٹر عمیر خان نیازی کے والد نے بتایا کہ پولیس افسر نے ان کے کاغذات نامزدگی چین لیے اور ریٹرننگ افسر نے بھی مدد سے انکار کیا ہے۔ بیرسٹر عمیر خان نیازی کے والد ریٹائرڈ جج ضیاء اللہ نیازی سے ریٹرنگ آفیسر این اے 90 میانوالی کے دفتر کے باہر نامزدگی فارم پولیس نے چھین لیا گیا تھا۔پی ٹی آئی وکلاء کاکہنا ہے کہ ہم کسی صورت الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے، 8 فروری کی تاریخ آچکی ہے لیکن لیول پلینگ فیلڈ کی بات کریں تو ملک بھر میں ہمارے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینے جارہےہیں، تجویز اور تائند کنندگان اور وکلاء کو گرفتار کیا جا رہا ہے ۔