صدرپاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ سید صدرالدین شاہ راشدی کے کاغذات نامزدگی منظور

منگل 26 دسمبر 2023 18:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2023ء) صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ سید صدرالدین شاہ راشدی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔سید صدرالدین شاہ راشدی نے خیر پور کے حلقہ این اے 203 میں اپنے کاغزات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

(جاری ہے)

صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ صدرالدین شاہ راشدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی موجودہ حالات میں الیکشن میں نظر نہیں آ رہے، کاغذات میں سب کچھ دکھایا گیا لیکن ترقیاتی کاموں پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے نمائندوں نے ترقیاتی کام کرنے کی بجائے پیسے سے گھر بھر لیے۔