- عام انتخابات، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر نے کے فیصلوں پر اپیلوں کی سماعت

S 41امیدواروں کے کاغذات نامزد گی درست قرار

بدھ 3 جنوری 2024 21:25

-کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2024ء) بلو چستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر نے کے فیصلوں پر اپیلوں کی سماعت کر تے ہوئے 41امیدواروں کے کاغذات نامزد گی درست قرار دیتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ۔ بدھ کوبلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں الیکشن ٹر یبو نل نے مجمو عی طور پر 81اپیلوں کی سماعت کے دوران 41 امیدواروں پی بی40 سے آزاد امیدوار خادم حسین ، این اے 266 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عصمت اللہ ،این اے 263 سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار میر مقبول لہڑی ،اپیلیٹ ٹریبونل ون نے حلقہ پی بی 41 سے مولانا ایوب ایوبی ،پی بی 44 سے آزاد امیدوار سردار خان ،پی بی 49 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سید عبدالحئی ،جمعیت علمااسلام کے رہنماحلقہ پی بی 44 سے امیدوار میر حشمت جان لہڑی ،حلقہ پی بی 41 سے مولانا ایوب ایوبی ،پی بی 42 سے اسلم رند ، عمران حسین ،پی بی 40 سے دوست محمد ، پی بی 39 سے عالمگیر خان ،دوست محمد ،پی بی 44 سے آزاد امیدوار سردار خان ،پی بی 42 آزاد امیدوار جمعہ خان ،پی بی 49 سے پاکستان تحریک انصاف امیدوار سید عبدالحئی ،پی بی 38 کے امیدوار عبدالحنان ،این اے 264 سے امیدوار موسیٰ خان ،پی بی 39کے امیدوار محمد اسحاق ،پی بی 46 کے امیدوار عبدالباسط ،پی بی 41 سے امیدوار جواد خان ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار محمد داد ،عرفان اکبر ،پی بی 40 سے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار قادر علی نائل ،پی بی 39 سے آزاد میدوار معین اللہ ،پی بی 42 سے آزاد امیدوار دابر حسین ،پی بی 39 کے امیدوار گل خان ،پی بی 44 کے امیدوار نقیب اللہ ،پی بی کے امیدوار محمد اکبر ،بی این پی کے رہنماملک نصیر احمد شاہوانی ، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنمامجید اچکزئی ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار غلام نبی مری ،پی بی 44سے غلام فاروق ،پی بی 40 کے امیدوار محمد آصف ،پی بی ون سے ضیاالحق ،این اے 262سے پی کے میپ کے نواب ایاز خان جوگیزئی ،آزاد امیدوار عادل بازئی ،پی بی 46سے ناصر علی رند ،پی بی 39 کے امیدوار عتیق اللہ ،پی بی نے 41عبدالصمد خان ،پی بی 39 کے امیدوار شادی خان کوبھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ 5 امیدواروں کی اپیلوں پر متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ۔ اپیلیٹ ٹریبونل ٹو نے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے امیدوار نصراللہ زیرے کی اپیل پر کاغذات مسترد کئے جانے پر فریقین کو نوٹسز جاری کر تے ہوئے سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی ۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے امیدوار علی پراچہ کو ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کر دی علی پراچہ کے کاغذات پی بی 42 سے مسترد ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر 50اور جسٹس عامر رانا نے 31 اپیلیں سنیں جن میں جسٹس ہاشم کاکڑ نے 44 امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت اور 6 اپیلوں کو تاریخ دے دی جبکہ جسٹس عامر رانا نے ایک امیدوار کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے 29 اپیلوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے تاریخ دی ہے،جسٹس عامر رانا نے ایک اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیاجو آج سنایا جائے گا۔سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریٹرننگ آفیسران کے فیصلوں پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے کہا جمہوریت میں ایسے فیصلے نہیں کئے جاتے سیکورٹنی کے لئے اس لئے وقت دیا جاتا ہے کہ آر اوز چیزیں مکمل کرسکیں ۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے نمائندے کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر متعلقہ آر او کو طلب کرے۔