
کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لئے قائم الیکشن کمیشن کے 24 اپیلٹ ٹربیونلز نے کام شروع کر دیا
جمعرات 4 جنوری 2024 16:24
(جاری ہے)
خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سے این اے 11اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے ایک سے پی کے 30تک کے حلقوں کی اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس محمد نعیم انور( مینگورہ بینچ )کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔
خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 38 سے این اے 41اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 97 سے پی کے 107تک کے حلقوں کی اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس فضل سبحان (بنوں بینچ )کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 42سے این اے 45اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 108 سے پی کے 115تک کے حلقوں کی اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس محمد فہیم ولی (ڈی آئی خان بینچ )کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46سے این اے 48تک کے حلقوں کی اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس ارباب محمد طاہر (اسلام آباد ہائی کورٹ )کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔پنجاب سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس فیصل زمان خان (پرنسپل سیٹ لاہور ہائیکورٹ )کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 82سے این اے88، این اے 93سے این اے 110اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 71 سے پی پی 84 اور پی پی 94سے پی پی 131تک کے حلقوں کی اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس اسجد جاوید گرل (پرنسپل سیٹ لاہور ہائیکورٹ ) کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 111سے این اے138اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 132 سے پی پی 192 تک کے حلقوں کی اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس رسال حسن سید (پرنسپل سیٹ لاہور ہائیکورٹ ) کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے62سے این اے81اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی28 سے پی پی 70 تک کے حلقوں کی اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس راحیل کامران کو(پرنسپل سیٹ لاہور ہائیکورٹ ) اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے154،155،160سے این اے174اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی225 سے پی پی 228 اور پی پی 237سے 267تک کے حلقوں کی اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس سلطان تنویر احمد کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے139سے این اے153اور این اے 175سے 189اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی89 سے پی پی 93 اور پی پی 268سے 297تک کے حلقوں کی اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس علی ضیاء باجوہ کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے49سے این اے57اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 01 سے پی پی19 تک کے حلقوں کی اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس جواد حسن کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے58سے این اے61اوراین اے 89، 90اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 20 سے پی پی27اور پی پی 85سے پی پی 88 تک کے حلقوں کی اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس چوہدری عبدالعزیز کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔سندھ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 211سے این اے 250اور سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 45سے پی ایس 130 پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس ارشد حسین خان ، جسٹس خادم حسین تانیو، جسٹس عدنان الکریم میمن کواپیلٹ ٹربیونلز مقرر کیا گیاہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے190سے این اے197اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 01 سے پی ایس 17 تک کے حلقوں کی اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس محمد سلیم جیسرکو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے198سے این اے210اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 18 سے پی ایس 44 تک کے حلقوں کی اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس ارشاد علی شاہ اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251سے این اے266اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 01سے پی بی 51 پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس محمد عامر نواز رانا کواپیلٹ ٹربیونلز مقرر کیا گیاہے۔ 10 جنوری تک یہ ٹربیونلز جنرل نشستوں پر کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کریں گے۔\932مزید قومی خبریں
-
کوئی بلوچ کسی پنجابی کو نہیں بلکہ دہشت گرد پاکستانیوں کو شہید کررہے ہیں ، میرسرفرازبگٹی
-
فیصل آباد، عداوت کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف کو لہولہان کر دیا
-
وزیراعلیٰ بلوچستان سے پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے عہدیداروں کی ملاقات
-
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا بانی چیئرمین شہید عظیم احمد طارق کو انکی بتیسویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت
-
فاروق ستار کا مسائل سے نمٹنے کیلئے افواج کیساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت پر زور
-
پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی پابندیاں شرمناک عمل ہے، شرجیل میمن
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں تنخواہ کی ادائیگی کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا
-
گورنر سندھ کی ترکیہ میں حضرت ابو ایوب انصاری کے مزار پر حاضری
-
ہمارے محنت کش ہی ہماری معیشت اور قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،بلاو ل بھٹو زرداری
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں ٹیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم مزدورکے موقع پر پیغام
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.