
الیکشن ٹریبونلز سے تحریک انصاف کے امیدواروں کیلئے خوشخبریوں کا سلسلہ جاری
سابق رکن قومی اسمبلی زرتاج گل اور جمشید دستی کی اہلیہ کے کاغذات منظور، الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
ساجد علی
ہفتہ 6 جنوری 2024
17:14

(جاری ہے)
بتایا جارہا ہے کہ ہائی کورٹس کے الیکشن ٹربیونلز میں ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف امیدواروں کی اپیلوں کی سماعتیں جاری ہیں، اپیلوں کے فیصلوں میں 4 روز باقی ہیں، 10 جنوری تک تمام فیصلے سنادیئے جائیں گے، اسی سلسلے میں ملتان میں سابق ایم این اے جمشید دستی ، ان کی اہلیہ نازیہ اور بھتیجے صمد دستی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دائر 8 اپیلوں پر سماعت ہوئی، الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل نے جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ دستی اور بھتیجے عبدالصمد دستی، لیہ سے تحریک انصاف کے ملک نیاز احمد جکھڑ اور ملک اویس حیدر جکھڑ کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔
معلوم ہوا ہے کہ جمشید دستی نے این اے 175 اور این اے 176، پی پی 268، پی پی 269 اور پی پی 270 میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں جن پر سماعت کل ہوگی، الیکشن ٹربیونل نے این اے 243 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سبحان ساحل اور این اے 242 سے امجد آفریدی کی اپیل منظور کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف امیدواروں کی اپیلوں کی سماعت ہوئی، پی ایس 113 سے پی ٹی آئی کے امیدوار حسنین چوہان کی اپیل مسترد کر دی گئی ہے جب کہ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رؤف احمد کی اپیل منظور کر لی گئی ہے، الیکشن ٹربیونل نے آزاد امیدوار رافعہ حسن کو پی ایس 126 اور فیضان ذیشان کو این اے 237 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ سماعت کے دوران جسٹس عدنان الکریم میمن نے استفسار کیا کہ کیا امیدواروں کو جان بوجھ کر الیکشن لڑنے سے روکا جا رہا ہے؟ لگتا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے شوقیہ کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.