پ*بلوچستان سے 2700 لاپتہ افراد میں سے 2200 واپس آچکے ہیں، جان اچکزئی

% 468 تا حال لاپتہ ہیں ،عدالت عظمیٰ میں ریاست کی جانب سے پیش کرد ہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے 10 ہزار افراد لاپتہ ہیں جن میں سے 8 ہزار واپس آئے ہیں ؂گزشتہ سال بلوچستان میں 140حملوں میں 229 افراد شہید ہوئے جن میں 200 عام شہری ہیں، نگران صوبائی وزیراطلاعات کی پریس کانفرنس

بدھ 10 جنوری 2024 20:30

[کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2024ء) نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان سے 2700 لاپتہ ہونے والے افراد میں سے 2200 واپس آچکے ہیں 468 تا حال لاپتہ ہیں عدالت عظمیٰ میں ریاست کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے 10 ہزار افراد لاپتہ ہیں جن میں سے 8 ہزار واپس آئے ہیں گزشتہ سال بلوچستان میں 140حملوں میں 229 افراد شہید ہوئے جن میں 200 عام شہری ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے جو پروپیگنڈہ کیا جارہا تھا گزشتہ روزسپریم کورٹ آف پاکستان میں ریاست کی جانب سے پیش ہونے والی رپورٹ نے بے نقاب کردیا ہے رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ لاپتہ افراد کے معاملے کو حکومت اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا جارہاتھا۔

(جاری ہے)

کیونکہ کچھ صحافی لاپتہ افراد کے حوالے سے بغیر کسی تحقیق اور اعداد شمار کے شائع کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں پیش ہونے والی رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے تقریباً 10 ہزار لوگ لاپتہ ہیں جن میں 8 ہزار واپس آئے ہیں اور 2200 کیسز ٹریس کئے جارہے ہیں۔ جبکہ رپورٹ میں 400ایسے افراد ہیں جو اغواء برائے تاوان ، خاندانی دشمنی اور اغواء کی وجہ سے لاپتہ ہیں۔ ان میں سے صرف 8 ہزار لوگ واپس آئے ہیں۔بلوچستان میں 2 ہزار 7 سو لوگ لاپتہ ہیں جن میں سے اب تک 22 سو لاپتہ افراد واپس آچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ وقت میں بلوچستان میں 468 لوگ لاپتہ ہیں۔دہشتگردوں کے نام بھی لاپتہ افراد کی لسٹ میں درج کرکے ریاست پر دباؤ ڈالا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ لاپتہ افراد کی تعداد میں درج افراد افغانستان میں ڈرون حملے میں مارے گئے ہوں یا شمالی علاقہ جات میں ہوںسپریم کورٹ میں رپورٹ پیش ہونے کے بعد لاپتہ افراد کے معاملے کو اب سیاست کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہئے۔

ماہ رنگ بلوچ ملالہ یوسفزئی بننے کی کوشش کررہی ہے۔ماہ رنگ کے موقف پر قوم پرست جماعتیں الیکشن مہم چلا رہی ہے اس سے قبل بھی لاپتہ افراد کے معاملے کو استعمال کیا جاتا ہے اور اب بھی کیا جارہا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اس وقت تک امریکہ میں 5 لاکھ لوگ جبکہ یوکے میں 1 لاکھ 70 ہزار اور بھارت میں ساڑھے 3 لاکھ لاپتہ ہیں۔ جبکہ ہمارے ملک میں صرف 8 ہزار 200 لوگ لاپتہ ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد نے ہی چائنیز قونصلیٹ ، سیکورٹی فورسز اور تربت میں 80 لوگوں کو شہید کیا۔