Live Updates

ہم ڈرنے والے نہیں ، آج بھی تمام جماعتوں کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار ہیں ، بلاول بھٹو

جمعرات 11 جنوری 2024 20:35

ہم ڈرنے والے نہیں ، آج بھی تمام جماعتوں کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار ہیں ..
تاندلیانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، آج بھی تمام جماعتوں کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار ہیں،آپ کو ایک بار پھر جیالے کو وزیراعلیٰ اور وزیراعظم بنانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاندلیانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی طاقت سے بے روزگاری، غربت اور مہنگائی کا خاتمہ کریں گے، ہم 10 نکاتی انتخابی ایجنڈا لے کر عوام کے پاس آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ غربت اور بیروزگاری تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بے نظیر مزدورکارڈکے ذریعے مزدوروں کی پنشن پہنچائیں گے، کسانوں کو فرٹیلائزر اور بیمے سمیت تمام سہولیات پہنچائیں گے، پنجاب کے کسانوں کے لیے بینظیر کسان کارڈ لیکر آئیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ 30لاکھ بیگھروں کے لیے گھربنا رہا ہوں، مزدور کارڈ کے ذریعے مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم دیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ یوتھ کارڈ کے ذریعے ایک سال کے لیے مالی مدد فراہم کریں گے، طلبہ کو بلاسود قرض فراہم کریں گے، ملازمت ملنے پر طلبہ اپنا قرضہ واپس کرسکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر یونین کونسل میں بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کریں گے، بھوک کا مقابلہ کرنے کے لیے اسکولوں میں بھی بچوں کو کھانا کھلائیں گے۔۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات