نظریاتی سیاست وقت کی اہم ضرورت، گزشتہ چند سالوں میں ملک میں انتشار اور ٹوٹ پھوٹ کی سیاست کو فروغ دیا گیا،محمد اعجاز الحق

جمعہ 12 جنوری 2024 22:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ضیائ الحق) کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے نظریاتی سیاست کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں ملک میں انتشار اور ٹوٹ پھوٹ کی سیاست کو فروغ دیا گیا ہمارا دشمن قوم اور اداروں کے درمیان دوریاں پیدا کرنا چاہتا ہے الیکشن سے قبل سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے نظریاتی جماعتوں اور افراد کو ایک پلیٹ فارم جمع کرنے کے لئے قومی یکجہتی اتحاد پاکستان تشکیل دے دیا ہے بہت جلد پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کو شمولیت کی دعوت دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے سیکریٹریٹ میں تحریک نوجوانان پاکستان کے صدر عبداللہ گل کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا اعجاز الحق نے کہا کہ بہت سے دوست جو کسی اور سیاسی جماعت میں جانا نہیں چاہتے وہ ہمارے قافلے میں شامل ہوں گے پی ڈی ایم نے 16 ماہ میں معیشت کو وینٹیلیٹر پر منتقل کر دیا انہوں نے کہا کہ جب حکومتوں سے کچھ نہیں ہوتا تو پھر اسٹیبلشمنٹ کو کردار ادا کرنا پڑتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ آنے والے الیکشن صاف اور شفاف ہونے چاہئیں اور سب کو الیکشن لڑنے کا موقع ملنا چاہئے انہوں نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ اور جمعیت علمائے اسلام (سمیع الحق گروپ) سے قومی یکجہتی اتحاد پاکستان کا اتحاد ہوا ہے جن لوگوں کی مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی میں جگہ نہیں وہ ہمارے ساتھ شامل ہوں گے ہم ان لوگوں کو قافلے میں شامل کریں گے جن کا نظریاتی تعلق ہو گا اسی تناظر میں تحریک نوجوانان پاکستان کو بھی اس اتحاد میں شامل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ نظریاتی سیاست وقت کی ضرورت ہے ہمیں مفادات کی جنگ سے باہر آنا ہو گا انہوں نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے لوگوں سے بھی اس اتحاد کے حوالے سے ملاقات کریں گے پاکستان میں دوریاں ختم کرنے کے لئے نظریاتی تعلقات ضروری ہیں 9 مئی کے واقعات سے دوریاں پیدا ہوئیں دشمن چاہتا ہے ففتھ جنریشن وار سے مزید دوریاں پیدا ہوں ہمارے دشمن ہماری عوام اور ہمارے اداروں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں پاکستان میں 60 فیصد نوجوان ہیں اور ہمیں دنیا میں اپنی پہچان پیدا کرنا ہو گی دیگر مذہبی جماعتوں کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں ان کو شامل کیا جائے گا اس موقع پر عبد اللہ گل نے کہا کہ ملک میں افراتفری کا ماحول ہے ملک میں استحکام پیدا کرنے کی ضرورت ہے پی ڈی ایم کی حکومت کے حوالے سے لوگوں میں کافی غصہ پایا جاتا ہے ملک میں 57 فیصد کرنسی ڈی ویلیو ہوئی، بیرونی طاقتیں برسر اقتدار آچکی ہیں تحریک نوجوانان پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 70 امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے نوجوانوں کے نام پر ہماری جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ جماعت ہے قوم نئے چہرے اور نئے لوگوں کو سامنے دیکھنا چاہتی ہے پاکستان کے اندر غیر مسلموں کے ساتھ بھی ہم رابطے میں ہیں ان کو بھی اس اتحاد میں شامل کیا جائے گا جنرل ضیائ الحق اور جنرل حمید گل آپس میں گہرے دوست تھے انہوں نے کہا کہ پولیس اور پاک فوج کے لوگ دہشت گردی کے خلاف اپنی قربانیاں دے رہی ہیں نگران وزیر اعظم کے مطابق ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں 60 فیصد اضافہ ہوا ملک میں میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے ہمیں اپنے منشور کے مطابق چلنا ہو گا دہشت گردی کی لہر سے عوام مایوس ہوئی اس کا مقابلہ کرنا ضروری ہے ملک میں میثاق غربت اور دہشت گردی کے خلاف کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہم جنوبی پنجاب کے لوگوں کو بھی مستحکم کریں گے دہشت گردی کے خلاف جیسے سیکورٹی فورسز نے قربانیاں دی ایسے میڈیا کے لوگوں نے بھی قربانیاں دی لیکن پاکستان کا مستقبل روشن ہے انہوں نے واضح کیا کہ 9مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے اگر 9 مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کو سزا نہ ہوئی تو الیکشن مشکل ہیں۔

۔