عام انتخابات میں گجرات کے 5سگے بھائی بھی الیکشن کے میدان میں اتریں گے

ہفتہ 13 جنوری 2024 23:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2024ء) ملک بھر میں ہونے والے 8 فروری کے انتخابات میں جہاں بڑے بڑے سیاسی برج میدان میں اتریں گے وہیں پنجاب کے شہر گجرات کے 5 سگے بھائی بھی ایک ہی ضلع سے اس الیکشن میں ایک دوسرے کیخلاف میدان میں اتریں گے۔بتایا گیا ہے کہ گجرات کے 5 بھائی تین سیاسی جماعتوں جن میں مسلم لیگ ن ،ق لیگ اور تحریک انصاف کے انتخابی نشان پر صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پرالیکشن لڑیں گے۔

چوہدری محمد علی پی پی 33 سے ن لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ چوہدری شبیر رضا پی پی 28 سے ن لیگ کے امیدوار ہیں۔ چوہدری نعیم رضا ق لیگ اور چوہدری شاہد رضا پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈ رہیں جبکہ کے ان کے بڑے بھائی چوہدری عابد رضا جو مسلم لیگ ن کے ڈوثزنل صدرہیں وہ این اے 62 سے الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ ایسی ہی دلچسپ صورتحال بلوچستان میں بھی دیکھنے میں آئی ہے جہاں پربلوچستان اسمبلی کی صوبائی نشست حلقہ پی بی 16 پرمیاں بیوی اور بیٹا ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیر فائق علی جمالی، ان کی اہلیہ اور ضلعی چیئرمین راحت جمالی اور ان کا بیٹا اسفند یار جمالی آزاد امیدوار کی حیثیت سی8 فروری کوہونے والے الیکشن میں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اترے ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستان تحریک نے بھی الیکشن2024میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو ٹکٹ جاری کئے ہیں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے حلقہ این ای49 اٹک ون سے تحریک انصاف کے امیدوار طاہر صادق جبکہ ان کی اہلیہ این ای50 اٹک ٹو سے کاغذات منظور ہوئے ہیں اسی طرح صوبائی حلقہ پی پی 2سے ناز طاہر اور پی پی 3زین الہی الیکشن کے میدان میں اتریں گے ۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ الیکشن 2024میں مختلف حلقوں میں کھڑے ہونے والے ایک ہی خاندان کے افراد میں سے کامیابی کس کے حصے میں آتی ہے۔