ًپی ٹی آئی لودھراں کے رہنما مہر اشرف سیال کااستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

ہفتہ 13 جنوری 2024 20:45

۹لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2024ء) پاکستان تحریک انصاف لودھراں کے رہنما مہر اشرف سیال نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

مہر اشرف سیال نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے ملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کیا ۔ مہر اشرف سیال پی پی 227 لودھراں سے آئی پی پی کے امیدوار ہوں گے جنہیں پارٹی ٹکٹ بھی جاری کر دیا گیا ۔جہانگیر ترین کی جانب سے پی پی 227 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے گئے ۔جہانگیر ترین قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 155 لودھراں اور این اے 149 ملتان سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔