اورنگی ٹاون میں سب سے زیادہ کام پیپلزپارٹی نے کرایا، جمیل ضیاء

اورنگی ٹاون سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار ہی کامیابی حاصل کریں گے، رہنما پیپلز پارٹی

پیر 15 جنوری 2024 17:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 95کے صدر و ٹاون چیئرمین اورنگی حاجی جمیل ضیا نے کہا ہے کہ کراچی کی عوام جانتی ہے کہ شہرقائد کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب سے زیادہ کام پیپلزپارٹی نے کرایا ، اورنگی ٹاون سے پی پی رہنما و امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 246 وسیم اختر اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی ایس 121 سید علیم علی شاہ ہی فتح یاب ہوں گے ، حلقے کی عوام جانتی ہے کہ پیپلز پارٹی ہی مسائل سے نجات کا واحد حل ہے اورنگی ٹاون میں جتنا کا م پیپلز پارٹی نے کرایا کسی اور سیاسی جماعت نے نہیں کرایا، ان خیالات کااظہارا نہوںنے اورنگی ٹاون میں ورکرزکنونشن کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا، حاجی جمیل ضیا نے کہا کہ 8فروری کو پیپلز پارٹی پورے پاکستان سے عام انتخابات میں واضح برتری حاصل کریگی اور وہ دن قوم کے حقیقی نمائندوںاور جمہوریت کے لیئے جام شہادت نوش کرنے والی قیاد ت کی کامیابی کا دن ہو گا، عوام کی ووٹ کی طاقت اوربھرپور حمایت کے ساتھ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ہی وزیراعظم پاکستان منتخب ہوں گے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلارنگ، نسل، مذہب اور زبان کا فرق کیے صرف عوام کی خدمت کے کام سرانجام دیے، پورے شہرکے ترقیاتی منصوبے ، سیوریج کا نظام، سڑکوں کی مرمت، پختہ گلیاں، نکاسی آب کا نظام اور دیگر مسائل کو پیپلز پارٹی نے حل کیا، ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام بھی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی کاوشوں سے آیا، پیپلز پارٹی کی الیکشن مہم شروع ہوچکی ہے اور ہمارے ورکرز کنونشن اور جلسوںمیں عوام کے سمندر نے اپنا فیصلہ انتخابات سے قبل ہی سنادیا ہے انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بڑہتی ہوئی مقبولیت اور دن بدن مضبوط ہوتی سیاسی پوزیشن نے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں، پورے پاکستان سے لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں کیونکہ لوگ جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ہی موجود ہ مشکلات اور مسائل سے نجات دہندہ ہے پیپلز پارٹی کے ہر دور اقتدار میں غریب اور متوسط طبقے کے معیارزندگی میں بہتری آئی پوری قوم جانتی ہے کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر خوشحال، مستحکم اور ترقی یافتہ بنا سکتی ہے ، انہوں نے کہا کہ کارکنان انتخابات کی بھرپور انداز میں تیاری کریں اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا پیغام ملک کے کونے کونے تک پہنچائیں ، پیپلز پارٹی کی سیاست کا مقصدو محور عوامی خدمت ہے ماضی میں کسی نے پاکستان کے عوام کو ایشین ٹائیگر بنانے کا خواب دکھایا اور کسی نے ریاست مدینہ کا نعرہ لگاکر قوم کو دھوکا دیا لیکن آج سب کی حقیقت آشکار ہو چکی ہے، عوام بہتر جانتے ہیں کہ کون جھوٹے دعوے اور وعدے کرنے والا ہے اور عملی طور پر عوامی خدمت کرنا والا ہے۔