تحفظ ناموس رسالت اور ملکی دفاع کے لیے کبھی بھی ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ،رہنماء اہلسنت و جماعت

پیر 15 جنوری 2024 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2024ء) اہلسنت و جماعت کے رہنما ء ذوالفقار علی طارقی قادری ڈاکٹر مزمل حسین قادری حاجی محمد شریف چشتی لانگو سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر محمد ظاہر لانگو محمد عامر جتوئی سے آستانہ عالیہ فیضان اولیا میں تحریک لبیک پاکستان کے نامزد کردہ امیدوارں نے ملاقات کی اس موقع پر فہیم احمد رضوی حاجی ظریف رضوی سید طلحہ شاہ محمد اسحاق نیچاری و دیگر موجود تھے اس موقع پر مشترکہ بیان میں ناموس رسالت اور ملکی دفاع کے لیے ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا گیا ہم تحفظ ناموس رسالت اور ملکی دفاع کے لیے کبھی بھی ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ہمارا مقصد ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ اور سودی نظام کا خاتمہ کرنا اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے امیر اور غریب کا فرق ختم کرنا ہے مزید کہا کہ بلوچستان میں بارش اور سیلابی صورتحال میں کوئی نمائندہ عوام کی داد رسی کے لیے نہیں پہنچا عوام کا کوئی پرسہ حال نہیں تھا بھوک و افلاس اور تکلیفوں میں زندگی گزارنے پر مجبور تھے اب نمائندے آ کر دودھ کی نہریں بہانے کی دعوے کر رہے ہیں عوام ایسے مفاد پرستوں سے دور رہیں تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے پسماندہ صوبہ بلوچستان کے عوام کے لیے کسی امیدوار نے بلوچستان کے ترقی کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کیا اب وقت آ چکا ہے عوام میروں معتبروں سرداروں ٹھیکیداروں کی باتوں سے نکل کر ملکی مفاد اور آنے والی نسلوں کے لیے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان نے بہت کم عرصے میں بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کی اور خاص کر تحفظ ناموس رسالت تحفظ صحابہ تحفظ قرآن تحفظ اولیا کرام کی حفاظت کے لیے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں جو سنہری حروف میں لکھے جائیں گے قادیانیت جیسے فتنے کو رکنے کے لیے اہم کردار ادا کیا کچھ گرو ملک میں سیکولر نظام نفاذ کے لیے کام کر رہے تھے خادم حسین رضوی رحم اللہ علیہ نے ان کو نکیل ڈالا کر یہ ثابت کیا کہ یہ ملک رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے غلاموں کا ہے نہ کہ کسی ایرے غیرے کا ہے اگر عوام نے خدمت کا موقع دیا اقتدار میں ہمیں پہنچایا تو ہم ملک سے لوٹی ہوئی دولت واپس لا کر عوام میں خرچ کریں گے سودی نظام کے خاتمے کے لیے علما سے مل کر لائے عمل طے کریں گے ایک سازش کے تحت ان لوگوں کو دوبارہ لایا جا رہا ہے جن کے ہاتھ خون اور کرپشن لوٹ ماری سے رنگے ہوئے ہیں اگر ہم نے ہوش کے ناخن نہیں لیے تو دوبارہ یہ لوگ اقتدار حاصل کر کے ملک و عوام کے ساتھ کھیلتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں تحفظ ناموس رسالت تحفظ صحابہ کی بات کرنے والے امیدواروں کی بھرپور حمایت کیا جائے گا تحریک لبیک پاکستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکے چھپے نہیں اہل سنت و جماعت کے ہر ایک کارکن تحفظ ناموس رسالت کی مجاہدین م کی بھرپور حمایت کا اعلان اور بھرپور مہم چلانے کا بھی فیصلہ کرتا ہے اہلسنت و جماعت نیحلقہ پی بی 42 44 45 این ای 263 این ای264 تحریک لبیک کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ان کو بھاری اکثریت میں کامیاب کرانے کے لیے کارکنان دن رات محنت کریں76 سالوں سے ملک کو لوٹنے والوں کا حساب ہونا چاہیے عوام کے پاس واحد ووٹ کا طاقت موجود ہے ووٹ کی طاقت سے مفاد پرست ٹولے کو یکسر مسترد کر دیئے۔