پیپلز پارٹی شہیدوں کے پارٹی ہے، پارٹی کے ہزاروں کارکنوں اور لیڈران نے اپنے جانوں کے نظرانہ پیش کرکے اصولوں پہ سودا بازی نہیں کی، عبدالقادر بلوچ

ہفتہ 20 جنوری 2024 21:51

بسیمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما این اے 260 سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے بسیمہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کے پارٹی ہے، پارٹی کے ہزاروں کارکنوں اور لیڈران نے اپنے جانوں کے نظرانہ پیش کرکے اصولوں پہ سودا بازی نہیں کی۔

پارٹی کے قائد ذولفقار علی بھٹو نے پھانسی کے پھندے کو چوم کر موت کو گلے لگادیا، مگر اصولوں کو نہیں چھوڑا۔ پیپلز پارٹی کے تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ شہید بی بی رانی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دونوں بیٹوں نے جمہوریت کی بقا کے لیے اپنے زندگی کے نظرانہ پیش کئے۔ اسکے علاوہ ہر دور میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے اپنے لہو سے جمہوریت کا دفاع کیا آج ہم کسی کو ووٹ کے لیے مجبور نہیں کرسکتے یہ میرا آخری الیکشن ہے۔

(جاری ہے)

میں نے پہلے بھی اس سرزمین کے لوگوں کے خدمت کی اور اپنے زندگی کے آخری دنوں تک لوگوں کے خدمت کرنا چاہتا ہوں، پاکستان مسلم لیگ ن میں میرا جو دور گزر بہترین گزرا میں نے زندگی میں کھبی کسی کے غلامی نہیں کی جہاں مناسب سمجھا عوام کے خدمت کی میں نے رخشان سے جھالاوان تک روڑوں کے جال بچھایا۔ ان میں خاران سے یک مچھ سی پیک روڑ، خاران ٹو بسیمہ روڑ جس پر جولائی سے کام شروع ہونے والا ہے، بسیمہ ٹو خضدار روڑ میرے دیئے ہوئے بڑے تحفے ہیں جو میں نے اس ریجن کے عوام کو دیئے ،میں آئندہ بھی عوام کے خدمت کرنا چاہتا ہوں،اگر عوام موقع دینا چاہئے ،عوام کارکردگی کے بنا پر لوگوں کو ووٹ دیں ہم بزور طاقت کسی سے ووٹ لینا نہیں چاہتے میں ازل سے خاران اور واشک کے لوگوں کی خدمت کو اپنا فرض سمجھا ،میں نے خاران میں کیڈیٹ کالج، ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر، زچہ بچہ مرکز کے بنیاد رکھے، لوگ زچگی کے لیے کوئٹہ یا کراچی جاکر لاکھوں روپے خرچ کرتے تھے آج میرے ماں بہن، بیٹیوں کا علاج خاران میں صرف 25 ہزار روپے میں ممکن ہوا ہے۔

انتخابی جلسہ عام سے پاکستان پیپلز پارٹی رخشان ڈویژن کے صدر میر نعیم اللہ عیسی زئی،مرکزی رہنما محمد اکرم سیاہ پاد،نعمت اللہ حاجیزئی ،پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما عطا الرحمن سمالانی نے بھی خطاب کیا۔