میٹرک و انٹر کے طالب علموں کو فیل کرنے کا مداوا کون کرے گا،طارق حسن

پیر 22 جنوری 2024 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدر اور این اے 241 و پی ایس 109 کے امیدوار محمد طارق حسن نے کہا ہے میٹرک بورڈ اور انٹرمیڈیٹ کے طالب علموں کو فیل کرنے کا مداوا کون کریگا مستقبل کے معماروں کو تعلیم کے حصول سے روکنے کیلے انکے امتحانی نتاج کو تبدیل کرنے کے عمل کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرینگے اگر طالب علموں سے انصاف نہیں کیا گیا تو پاکستان مسلم لیگ (ق)طلبہ و طالبات کے ہمراہ میٹرک اور انٹر بور پر عوامی عدالت لگاے گی۔

یہ باتیں انہوں نے انٹر اور میٹرک کے نتاج میں فیل کے جانے والے طالبعلموں اور انکے والدین سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ق کراچی ڈویژن کے اور این اے 249 کے امیدوار صدر محمد جمیل احمد خان۔

(جاری ہے)

سینر ناب صدر سندھ نعمت خان خلجی۔ ناب صدر نعیم خان۔ صوبای سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ اور دیگر موجود تھے طارق حسن نے کہا کہ کراچی کے طالب علموں کو منصوبہ بندی کے تحت فیل کرنا منظم سازش ہے تاکہ وہ تعلیم سے مایوس اور خوفزدہ ہوجایں اور کالجز و یونیورسٹی کی تعلیم سے محروم رہیں لیکن ق لیگ طلبہ و طالبات پر تعلیم کے دروازے کسی صورت میں بند نہیں ہونے دیگی۔

انہوں نے صدر پاکستان۔ نگراں وزیر اعظم۔ آرمی چیف۔ گورنر سندھ اور نگراں وزیر اعلی میٹرک و انٹر بورڈ کے طلبہ و طالبات کو فیل کرنے کا سخت نوٹسں لیں اس معاملے میں ملوث عناصر سے باز پرس کی جاے اور طالب علموں کی کاپیوں کا ازسر نو جازہ لیکر نتاج کا دوبارہ اعلان کرایں اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔