فواد چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی استدعا کردی گئی

انتخابات متعلق کئی امور ہیں جن پر مشاورت کرنا باقی ہے،فیصل چوہدری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں وکلا اور اپنی فواد چوہدری سے ملاقات کی استدعا کردی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 جنوری 2024 14:18

فواد چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی استدعا کردی گئی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری 2024 ء) توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی استدعا کردی گئی ۔ فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، فیصل چوہدری نے وکلا اور اپنی فواد چوہدری سے ملاقات کی استدعا کردی ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات متعلق کئی امور ہیں جن پر مشاورت کرنا باقی ہے۔

ممبر سندھ نے کہا کہ کل آپکا کیس ہے کل ہی گزارشات دی جائیں، ممبر کے پی نے کہا کہ ہم اس متعلق آرڈر کردیتے ہیں،الیکشن کمیشن سابق چیئرمین پی ٹی آئی اورفوادچوہدری پرفرد جرم عائدکرچکاہے۔ الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کردی ہے۔گذشتہ سماعت پرپی ٹی آئی وکیل نے کیس کی سماعت انتخابات کیبعدمقررکرنے کی استدعاکی تھی۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی تھی۔

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین الیکشن کمیشن کیس پر کل سماعت کریگا۔یہاں واضح رہے کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیاتھا۔فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن لکھے گئے خط میں کہا کہ الیکشن میں چناو ہی نہ ہو تو ایسے انتخابات کے کیا معانی ہیں فواد چوہدری نے خط میں شکوہ کیا کہ مجھے گرفتار کیا گیا کہ میں الیکشن سے دستبردار ہوجاوں، ہمارے کارکنوں کو ڈرایا دھمکایا گیا اور گرفتار کیا گیا، بلا جواز ہمارے کاغذات نامزدگی مسترد کئیگئے۔

فواد چوہدری نے خط میں لکھا کہ میرے بھائی کے کاغذات منظورہوئے، لیکن نیب نے انہیں میرے ساتھ شریک ملزم بنادیا۔انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ الیکشن کمیشن فرائض کی انجام دہی میں ناکام ہو گیا ہے، الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ کرنا وقت کا ضیاع ہے۔انہوں نے لکھا کہ میں خود تمام سختیاں برداشت کرنے کے لیے تیار ہوں، پنے ووٹرز، دوستوں اور خاندان کو مزید مصیبت میں مبتلا کرنا مناسب نہیں۔ان حالات میں میرا گروپ انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہے۔خیال رہے کہ فواد چوہدری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور 61 جہلم سے امیدوار تھے۔