قربانی دے کر پارٹی فیصلہ کا احترام کرنے والے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،چوہدری حامد حمید

جمعرات 25 جنوری 2024 17:13

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2024ء) مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید کی قیادت میں سرگودھا کے لیگی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قربانی دے کر پارٹی فیصلہ کا احترام کرنے والے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔حامد حمید نے کہا کہ سرگودھا مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اور 8 فروری کو عوام شیر کے نشان پر مہر لگا کر میاں نواز شریف سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کریں گے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری حامد حمید نے حلقہ این اے 84 سے پارٹی امیدوار کے حق میں دستبردار ہو کر لیگی وفد کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف سیملاقات کی جس میں انہیں نے حامد حمید کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کا احترام کرنے والے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے اس سابق وفاقی وزیر مملکت و نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب چوہدری حامد حمید کے ہمراہ سابق تحصیل ناظم مرزا الیاس بیگ اور سنئیر رہنما مسلم لیگ ن چوہدری عبدالرشید،سابق یو سی چئیرمینز میاں منیر،شیخ ندیم خاور،حاجی تاج طارق،محمد شریف اور دیگر بھی موجود تھے۔