Live Updates

ہم 9 مئی والے نہیں ہم 28مئی والے ہیں ، 8 فروری کو شیرکو ووٹ ڈال کر میاں نوا ز شریف کو وزیراعظم بنا ئیں ، حاجی اکرم انصاری

جمعرات 25 جنوری 2024 22:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2024ء) مسلم لیگ ن کے رہنما ء و سابق وفاقی وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 103 حاجی اکرم انصاری نے کہاہے کہ ہم 9مئی والے نہیں ہم 28مئی والے ہیں ، 8فروری کو شیر کو ووٹ ڈال کر میاں نوا ز شریف کو وزیراعظم بنا ئیں ،مسلم لیگ ن وہ جما عت ہے جو ملک کو مشکل حا لات سے نکالتی ہے ، میاں نوازشریف کو نکالنے والے آج ایک ایک کرکے بے بقاب ہورہے ہیں پی ٹی آئی سو شل میڈیا پر پروپیگنڈہ کر نے وا لی جما عت ہے ، یہ ہماری پا ک فو ج کے خلا ف بے بنیا د پر وپیگنڈہ کر رہی ہے ،پاک فو ج کو اپنی عزت کروانا آتی ہے،آن لا ئن کے مطا بق ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گزشتہ روز فیصل آباد8فروری کو ہونے والے جنرل انتخابات کے سلسلہ میں سی سی 142مدنپورہ اورغلام محمد آبادمسلم لیگ ن کے صدر سلطان انصاری کی رہاٰئش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ،اس دوران پی پی 118 ملک عبدلرازق،سٹی یوتھ ونگ کے سابق صدر رہنما عبدالغفو بٹ,سابق کونسلر حاجی عبدالجبار انصاری,حاجی حسن حیدر انصاری,ملک ارسلان, ملک فیصل شہزاد,طاہر انصاری,طاہرطیب انصاری,ملک سجاد،میاں اقبال سمیت دیگر موجود تھے ، اس موقع پر پی پی 118 ملک عبدلرازق نے بھی گفتگو کی ،حا جی اکرم انصا ری نے کہا کہ فیصل آباد کے عوام 2فروری کو مریم نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے، دھوبی گھاٹ میں ہونے والے جلسہ سابقہ ریکارڈ توڑ دے گا ، انہوں نے کہا کہ ہم نے 1985سے الیکشن شروع کئے ہیں یہ ہمارا قومی اسمبلی کا گیارہواں الیکشن ہے ، عوام 8فروری کو ایک بار پھر تعمیر وترقی کے منشور کے ساتھ شیرکے نشان پر مہر لگاکرمسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب بنائے گی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ایک بار پھر تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 8فروری پاکستان کی تعمیر وترقی کی فتح کا دن ہے ،میاں نوازشریف کو نکالنے والے آج ایک ایک کرکے بے بقاب ہورہے ہیں پی ٹی آئی سو شل میڈیا پر پروپیگنڈہ کر نے وا لی جما عت ہے ، یہ ہماری پا ک فو ج کے خلا ف بے بنیا د پر وپیگنڈہ کر رہی ہے ،پاک فو ج کو اپنی عزت کروانا آتی ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم 9 مئی وا لے نہیں 28مئی وا لے ہیں ، میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو تعمیر وترقی اور امن کا گہواہ بنایا،ایٹمی دھماکے کر کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا،موٹرویز کا جال بچھایا جس کی بدولت تعمیر وترقی عوام کے گھروں تک آئی،ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا ملک میں معاشی بہتری آئی روپیہ مستحکم ہوا ہر گھر میں خوشحالی آئی ۔۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات