پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنائیں گے، جمیل احمد خان

ہم ملک کی سا لمیت اور پاک افواج کے ساتھ ہیں، ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی و دیگر سے گفتگو

ہفتہ 27 جنوری 2024 22:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کراچی کے صدر اور امیدوار این اے 249 محمد جمیل احمد خان صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ و دیگر رہنماوں نے اہلحدیث ممتاز عالم دین علامہ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی، عمران احمد سلفی،حشمت اللہ صدیقی سے محمدی ہاوس نارتھ ناظم آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور حالیہ انتخابات میں تعاون کی درخواست کی اور بتایا کہ ہم ملک کی سالمیت اور پاک افواج کے ساتھ ہیں اصولی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور اگر عوام نے موقع دیا تو پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنائیں گے ہماری سیاست کا مقصد اسلامی طرز نظام حکومت ہے ہمیشہ علما کی رہنمائی حاصل رہی ہے اور آپ کے پاس آج بھی مشاورت اور رہنمائی کے لیے حاضر ہوئے ہیں علامہ ڈاکٹر عامرعبداللہ محمدی نے اپنی گفتگو میں کہا کئی جماعتوں نے رابطہ کیا ہے ہماری اس سلسلے میں علماء اہلحدیث سے مشاورت جاری ہے لیکن ہماری سیاست صرف اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے ہے اور ابتک کسی بھی جماعت نے اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے اخلاص سے کوشش نہیں کی البتہ الیکشن سے قبل بہت زیادہ ملاقاتیں کرتے ہیں اور امید دلائی جاتی ہے کہ وہ اپنے وعدے پر عمل کرینگے ،علامہ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی، عمران احمد سلفی نے واضع کیا کہ اس مرتبہ اہلحدیث مکتبہ فکرمیں ملک بھر سے کئی حضرات الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ہم چاہنگے آپ کی طرف ان امیدوارں کو تعاون حاصل ہو خاص کر انہوں نے علامہ ابتسام الہی ظہیر کے لیے کہا کہ آپ کی جماعت اور چوہدری صاحب وہاں اپنی حمایت کا اعلان کریں ہم آپ کی مکمل حمایت کرینگے اہلحدیث عوام علامہ ابتسام الہی ظہیر کو پارلیمنٹ میں دیکھنا چاہتے ہیں ،ان شاء اللہ محمد جمیل خان نے یقین دلایا جلد آپ کی خواہش پر عمل ہوجائے گا اور ہماری مکمل حمایت علامہ ابتسام الہی ظہیر کیلئے ہونگی۔