پاکستان مسلم لیگ (ن)کا این اے 266 قلعہ عبداللہ چمن کی نشت پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی حمایت کا اعلان

منگل 30 جنوری 2024 22:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے این اے 266 قلعہ عبداللہ چمن کی نشت پر چئیرمین پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا،محمود خان اچکزئی کی کامیابی کے کئے مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان ملکر کام کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار منگل کوپاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی سیکرٹری جنرل جمال شاہ کاکڑ اور ایڈیشنل سیکرٹری ی نصیر خان اچکزئی نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ نواز شریف کی ہدایت کے مطابق این اے 266 قلعہ عبداللہ چمن پر پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ،مسلم لیگ ن کے کارکن آج سے این اے 266 پر پشتونخوا میپ کے ساتھ ملکر کام کرینگے ،انہوں نے کہا کہ سیاسی اتحاد کے ذریعے مسلم لیگ ن بلوچستان میں ہم خیال جماعتوں کے ساتھ ملکر حکومت بنائے گی ،بلاول بھٹو میاں نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج نہ کریں۔ ایک سوال کے جواب میں جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ مخالفین کو مسلم لیگ ن کی مقبولیت ہضم نہیں ہورہی، مسلم لیگ ن 8فروری کو عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کےمرکز سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔