چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کل میرپورخاص کے شہید محترمہ بینظیراسٹیڈیم میں 3 فروری کو جلسہ سے خطاب کریں گے

جمعہ 2 فروری 2024 16:00

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کل میرپورخاص  کے شہید ..
میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2024ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل میرپورخاص کے شہید محترمہ بینظیر اسٹیڈیم میں ہفتہ 3فروری کو الیکشن کے حوالے سے جلسہ سے خطاب کریں گے، جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ،اس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدواران این اے 211 و ڈویزنل صدر پیر آفتاب شاہ جیلانی، ضلعی صدر و امیدوار این اے 212 میر منور خان تالپور، امیدوار پی ایس 46 سید ذوالفقار علی شاہ کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو اسٹیڈیم ( گاما اسٹیڈیم) کا دورہ کیا ،کل بروز ہفتہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی میرپورخاص آمد کے سلسلے میں جلسہ گاہ میں انتظامات کا جائزہ لیا،جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں اور پینافلکس سے سجا دیا گیا،اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری میر حسن دھونکائی، ضلعی اطلاعات سیکرٹری عبدالسلام میمن، رمیش مالہی سمیت پارٹی عہدیداران بھی ہمراہ تھے۔

\378