طاہر القادری کا فردوس عاشق اعوان کی حمایت کا اعلان

بجلی، گیس ، پیٹرول اور مہنگائی سے بھی لوگ تنگ ہیں،این اے 70 میں طاہر القادری کی حمایت کے اعلان پر مشکور ہوں۔آئی پی امیدوار فردوس عاشق کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 3 فروری 2024 16:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری2024ء) طاہر القادری نے استحکام پاکستان پارٹی کی امیدوار فردوس عاشق اعوان کی حمایت کا اعلان کر دیا، فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حقلہ این اے 70 میں طاہر القادری کی حمایت کے اعلان پر مشکور ہوں۔انہوں نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی، گیس ، پیٹرول اور مہنگائی سے بھی لوگ تنگ ہیں۔

انہوں نے کہا انتخابی میں اب چند روز رہ گئے ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کیخلاف فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں خان اور اہل خانہ اب جیل خانہ میں قیام کریں گے، بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ دونوں ملکی سیاست کے ایسے کردار تھے جو اپنے انجام کو پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ مرشد اور مرید دونوں اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں، دوسرے مقدمے میں سزا کا تسلسل عدالت کی جانب سے ملک دشمن سوچ کے نتائج کا اعلان کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ استحکام پاکستان پارٹی آئین اور قانون کے ساتھ کھڑی ہے،چیئر مین، صدر اور آئی پی پی کی مرکزی قیادت انتخاب جیت کر تاریخ رقم کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ انشااللہ 8 فروری کو شاہین اپنی بھرپور پرواز سے سب کو حیران کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو شاہین اونچی اڑان بھرے گا ، انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے علم میں ہے کہ پاکستان کے غیور عوام پاکستان کے مسلح افواج کی پشت پہ کھڑے ہیں،پاکسان کے نو جوان شاہین ہیں جو دشمن کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، انہوں نے کہا ہمیں اپنی افواج کے سپاہیوں کو طاقتور بنانے کے لیے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے،ہمیں8فروری کو شاہین پرمہر لگا کر پاکستان کو مضبوط، مستحکم اور ناقابل تسخیر بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عقاب پاکستان کی مضبوطی کی علامت ہے پاکستان کے اداروں کی سلامتی کا نشان ہے ۔