پیپلز پارٹی پورے ملک سے تاریخی کامیابی حاصل کرے گی،ذوالفقار عبدالستار بچانی

ہفتہ 3 فروری 2024 22:33

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2024ء) پیپلز پارٹی پورے ملک سے تاریخی کامیابی حاصل کرے گی شہید محترمہ کے لخت جگر ملک کے وزیر اعظم ہونگے یہ اس بات کی نشاندھی کرتی ہے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے زبردست استقبال ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے این اے 217 پر امیدوار ذوالفقار عبدالستار بچانی اور پی ایس 59 کے امیدوار امداد علی پتافی نے گوٹھ غلام حیدر سریوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ 14 نکاتی ایجنڈا جس میں غریبوں کیلئے گھر دیئے جائیں گے عوام کو ستی بجلی ملے گی گیس کا جو ایک بہت بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنے کے بعد سب سے پہلے عوام کو بنیادی سہولیات دیں گے جو عوام سے چھینی گئی تھی ٹنڈوالہ یار کی عوام کیلئے سب سے بڑا مسئلہ ہارٹ کا تھا اس کا کریڈٹ بھی پیپلز پارٹی کو جاتا ہے ٹنڈوالہ یار میں این آئی سی وی ڈی کی سہولیات ہم نے دی ہے سندھ سمیت ٹنڈوالہ یار میں بہترین روڈوں کا جال بچایا ٹنڈوالہ یار میں تینوں نشستوں سے پیپلز پارٹی بڑے مارجن سے فتح حاصل کرے گی اس موقع پر نیاز حسین سریوال،نثار حسین سریوال،رفیق انڑ،لکی رند،غلام قادر دل سمیت پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

#