تنظیم اسلامی پاکستان کاجماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کی حمایت کا اعلان

ہفتہ 3 فروری 2024 22:48

ْسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2024ء) تنظیم اسلامی پاکستان نے جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مشترکہ طور پر عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کر دیا یہ اعلان و حمایت گذشتہ روز تنظیم اسلامی پاکستان کے رہنما وفد نے گذشتہ روز جماعت اسلامی کے مرکزی الیکشن دفتر آمد اور جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں مولانا حزب اللہ جھکرو ، زبیر حفیظ شیخ و دیگر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران تنظیم اسلامی پاکستان سکھر کے صدر عرفان طارق ہاشمی نے کہا کہ ہمیں مرکز کی جانب سے ہدایات ہیں کہ جماعت اسلامی کے امیدواروں کی مکمل حمایت کی جائے اور ان کی انتخابی مہم کا حصہ بن کر ان کی مہم چلائی جائے ، مرکزی الیکشن دفتر آمد کامقصد بی یہی ہے کہ تنظیم اسلامی اور جماعت اسلامی عوام کے جائز حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد کریگی ہم حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور نتائج سے بے پرواہ ہوکر جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے اور انکی الیکشن مہم کا حصہ بنیں گے، ہمیں کوئی پرواہ نہیں کے مافیہ کس کے ساتھ کھڑے انشاء للہ جماعت اسلامی کی جیت ہوگی، اس موقع پر جماعت اسلامی سکھر کے امیر و پی ایس 24 اور 25 کے امیدوار زبیر حفیظ شیخ این اے 200 کے امیدوار علامہ حزب اللہ جکھرو تنظیم اسلامی کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے بلا شبہہ دینی قوتیں ایک دوسرے کے لیے طاقت کا اور غلبہ اسلام کی جدوجہد میں تعاون کا باعث بننا چاہیئے، کانفرنس کے دوران تنظیم اسلامی کے صدر نے کہا کہ ہم جماعت اسلامی کے امیدواران کو دعوت دیتے ہمارے علاقوں میں آئیں ہمیں خدمت کا موقع دیں، انکا مزید کہنا تھا کے شہری مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی، مذہبی قوتوں اور طبقات کی جانب سے متحد ہو کرجدوجہد کرنے کی ضرورت ہے، حکومتوں نے عوام کو مایوس کیا ہے، سکھر کے مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

مذکورہ رہنما?ں نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نااہل بلدیاتی نمائندگان کی بدولت آج سکھر کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے ، شہر سکھر کی سڑکیں توڑ کر مرمت کررہے ہیں تو ایک مرمت شدہ سڑکیں دوبارہ کھود کر تعمیرات شروع کررہے ہیں عوام باشعور ہو چکی ہے اب تبدیلی کی مانگ بڑھ گئی ہے سکھر میں یہ نالائق ٹولا ہے جس نے شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے، انہوں نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا ہے اب اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آرہے، اب لوگ تبدیلی چاہتے ہیں ان سے لوگ بیزار ہوگئے ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ ہم سکھر میں ایک اور سول اسپتال قائم کریں گے عوام کو صاف پانی فرائم کریں گے، کروڑوں روپے بجٹ ہے سکھر کا مگر اسپتال میں دوائی تک میسر نہیں، ہم سکھر کے بنیادی مسائل حل کریں گے بنیادی سہولتیں دیں گے، عوام سے اپیل ہے کہ اپنے ووٹ کا دیانتداری سے استعمال کریں، جن پر نیب میں کرپشن کے کیس ہیں ایسے لوگوں کو ووٹ دینے سے گریز کریں 8 فروری کو اپنے ووٹ کی طاقت کو صحیح استعمال کریںانہوں نے کہا کہ ، سندھ دھرتی ثقافتوں کی امین ہے، سندھ کی تہذیب وتمدن کی تاریخ ہزاروں سال پرمحیط ہے، پیپلزپارٹی نے ملک میں کرپشن کا رواج دیا، جماعت خدمت کا نام ہے ہم کرپشن فری پاکستان چاہتے ہیں، آنے والے الیکشن میں ترازو بڑے پیمانے پر جیتے گا۔