
پیپلز پارٹی غریب کے دل کی آواز کو سمجھتی ہے،مجھے معلوم ہے غربت کا کیا عالم ہے‘ آصف زرداری
بلاول پر فخر ہے، ہم نے غریبوں کی مدد کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈ شروع کیا، اس پروگرام کا ہمیں کسی نے نہیں کہا آپ کو خوشحال بنانے کے لیے کام کریں گے اور آپ کو پاکستان میں کمانے کے مواقع دیں گے‘ سابق صدر مملکت کا انتخابی جلسے سے خطاب
اتوار 4 فروری 2024 18:05
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ ہمیں یہ ضلع بچانے کے ساتھ یہاں سوئی گیس اور پینے کا صاف پانی مہیا کرنا ہے، ہم نے اپنے دور میں تنخواہوں میں100فیصد اضافہ کیا، آج جتنی مرضی تنخواہیں بڑھا دیں گزارہ مشکل ہورہاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع تلہ گنگ کی پسماندہ دور کرنے کیلئے یہاں کے مقامی انتظامی افسران کی تعیناتی کرائیں گے، جو مسائل سمجھتے ہوں تاکہ یہ ضلع بھی ترقی کرے۔انہوںنے کہا کہ مجھے معلوم کہ غربت کا کیا عالم ہے، ہم آپ کو خوشحال بنانے کے لیے کام کریں گے اور آپ کو پاکستان میں کمانے کے مواقع دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے کسی نے بینظیر انکم سپورٹ کارڈ کی مانگ نہیں کی تھی لیکن مجھے معلوم ہے کہ غریب عورتوں کی کیا حالت ہے، آج بھی مجھے معلوم کہ غربت کا کیا عالم ہے کیونکہ جب میں اقتدار میں تھا، اس کے مقابلے میں آج غربت دوگنی ہو گئی ہے۔ہم نے لوگوں کی خدمت کی لیکن آج یہ حال ہے کہ اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، یہ اسی طرح حکومت چلاتے ہیں، یہ آپ کی فصل کو اہمیت نہیں دیتے، اگر میں آپ کی فصلوں کا پیسہ دوں گا تو آپ خوشحال ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ خوشحالی آتی ہی اسی وقت ہے جب آس پاس امیر اور بہتر ہوں، یہ نہیں کہ صرف دبئی چلو اور وہاں سے کما کر آئو بلکہ پاکستان میں کما ئواور ہم آپ کو پاکستان میں کمانے کے مواقع دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں آپ سے دوبارہ ملوں گا اور جو وقت نے آپ سے زیادتیاں کی گئی ہیں، جن لوگوں نے علاقے کے لوگوں کے ساتھ زیادتیاں کی ہیں وہ سب زیادتیاں ختم کریں گے۔آصف زرداری نے مزید کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ یہاں پانی کی ضرورت ہے، یہاں انفرا اسٹرکچر کی ضرورت ہے، یہاں کمشنر ور ڈپٹی کمشنر کا دفتر ہونا چاہیے اور ہم آپ کو یہ سب کر کے دیں گے۔مزید اہم خبریں
-
جب پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کے قریب ہے، تو بھارت خطے میں کشیدگی پیدا کر رہا ہے
-
نوجوان اپنے کردار پر سمجھوتہ نہ کریں، صحت کا نظام آبادی کے دباؤ سے لڑکھڑا گیا ہے
-
افغانستان: ایران سے مہاجرین کی وطن واپسی عدم استحکام میں اضافہ کا سبب
-
کانگو اور روانڈا امن معاہدہ علاقائی امن کی طرف پیشقدمی، گوتیرش
-
آئینی بینچ کا فیصلہ صرف پاکستان کی نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ ہے
-
اگر کوئی دشمن سمجھتا ہے کہ پاکستان کمزور ہے یا جواب نہیں دےگا تو یہ خطرناک غلط فہمی ہوگی
-
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر بھارتی سرپرستی میں دہشتگرد حملہ
-
سیاست بند گلی میں ہے اور اسٹیبلشمنٹ قدم بہ قدم اپنے اہداف پر گرفت مضبوط کررہی ہے
-
چین میں شدید بارشیں ایک اور شہر زیر آب
-
مخصوص نشستوں کا حالیہ عدالتی فیصلہ بھٹو کی پھانسی کے فیصلے کی توثیق کے مترادف ہے
-
وزیراعلی مریم نواز کا پہلے فیز میں جنوبی پنجاب اور پسماندہ اضلاع کو 240ای بسیں فراہم کرنے کی ہدایت
-
مخصوص نشستوں کا عدالتی فیصلہ افسوس ناک، ہائبرڈ نظام کو مزید مضبوط کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.