Live Updates

عام انتخابات 2018 میں قومی اسمبلی کے 272 حلقوں میں سے 14 حلقوں میں جیت کا ’’مارجن‘‘ 1000 ووٹوں سے کم رہا: رپورٹ

منگل 6 فروری 2024 11:47

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2024ء) عام انتخابات 2018 میں قومی اسمبلی کے 272 حلقوں میں سے 14 حلقوں میں جیت کا ’’مارجن‘‘ 1000 ووٹوں سے کم رہا، سب سے کم 35ووٹوں سے این ای21 مردان میں عوامی نیشنل پارٹی کے سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کامیابی حاصل کی، بانی پی ٹی آئی بھی لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 سے 680 ووٹوں سے کامیاب ہوئے۔

2018 کے انتخابات کے سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 21 مردان سے اے این پی کے امیدوار امیر حیدر خان ہوتی نے 78 ہزار 911 جبکہ ان کے قریب ترین حریف پی ٹی آئی کے عا طف خان نے 78 ہزار 876 ووٹ حاصل کئے تھے یوں یہاں سے محض 35 ووٹوں سے امیر حیدر خان ہوتی کامیاب ہوئے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 ہنگو سے پی ٹی آئی کے امیدوار خیال زمان متحدہ مجلس عمل کے امیدوار عتیق الرحمن سے 728 ووٹوں سے کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کیحلقہ این اے 89 سرگودھا سے مسلم لیگ (ن) محسن شاہ نواز رانجھا پی ٹی آئی کے امیدوار اسامہ غیاث میلہ سے 833 جبکہ این اے 91 سرگودھا سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ذوالفقار علی بھٹی پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری عامر سلطان چیمہ سے 279 ووٹ کی لیڈ سے کامیاب ہوئے۔ اسی طرح قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 چنیوٹ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قیصر احمد شیخ پی ٹی آئی کے امیدوار ذوالفقار علی شاہ سے 856،این اے 114 جھنگ سے پی ٹی آئی کے امیدوار صاحبزادہ محبوب سلطان پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم سید صالح فیصل حیات سے 589 ووٹوں سے کامیاب ہوئے۔

این اے 131 لاہور سے بانی پی ٹی آئی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ سعد فیق سے 680، این اے 140 قصور سے پی ٹی آئی کے امیدوار سردار طالب نکئی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا محمد حیات سے 349، این اے 190 ڈی جی خان سے آزاد امیدوار امجد فاروق خان کھوسہ پی ٹی آئی کے امیدوار ذوالفقار علی خان کھوسہ سے 129، این اے 215 سانگھڑ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار نوید ڈیرو جی ڈی اے کے امیدوار حاجی خدا بخش سے 568، این اے 230 بدین سے جی ڈی اے کی امیدوار ڈاکٹر فہمیدہ مرزا پی پی پی کے امیدوار حاجی رسول بخش چانڈیو سے 860، این اے 239 کراچی سے پی ٹی آئی کے امیدوار محمد اکرم ایم کیو ایم کے امیدوار خواجہ سہیل منصور سے 336، این اے 249 کراچی سے پی ٹی آئی کے امیدوار فیصل ووڈا مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شہباز شریف سے 718 اور این اے 268 چاغی۔

مستونگ سے ایم ایم اے کے امیدوار سید محمود شاہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے امیدوار منظور احمد بلوچ سے 907 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات