ایم کیو ایم کے امیدواران برائے قومی و صوبائی اسمبلی نے حیدر آباد کی انتخابی مہم کے حوالے سے تمام پی ایس میں ریلیاں نکال

حیدر آباد شہر حق پرستوں کا شہر ہے اس شہر سے کوئی مفادپرست کامیاب نہیں ہوسکتا، سید وسیم حسین

منگل 6 فروری 2024 22:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2024ء) ایم کیو ایم کے امیدواران برائے قومی و صوبائی اسمبلی حیدر آباد کی انتخابی مہم کے حوالے سے تمام پی ایس میں ایم کیو ایم پاکستان کے زمہ داران و کارکنان ریلیاں نکالی۔ر کن رابطہ کمیٹی وا میدوار برائے این اے 220 سیدو سیم حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیدر آباد شہر حق پرستوں کا شہر ہے اس شہر سے کوئی مفادپرست کامیاب نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہاکہ 8فروری کے دن حیدر آباد کی غیور عوام صرف حق پرستوں کو کامیاب بنائیگی۔اس موقع پر این اے 219سے حق پرست پروفیسر عبدالعلیم خانزادہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ8فروری کا دن پیپلز پارٹی کیلئے یوم احتساب ثابت ہوگا۔پی ایس 64 کے امیدوار راشد خان ایڈوکیٹ نے کہاکہ حیدر آباد کی عوام اس بات سے اچھی طرح آشنا ہے کہ اس شہر اورعوام کی خدمت کون کرتا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس 62کے ا میدوار انجینئر صابر حسین قائم خانی نے کہاکہ حیدر آباد کو تباہ کرنے اور اس شہر کے نوجوانوں سے اعلی تعلیم اور روزگار چھینے والوں کیلئے 8فروری کادن یوم احتساب ہوگا۔ پی ایس 65 کے ا میدوار ناصر قریشی نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور انکے کرایے امیدواراوں کو 8فروری کے دن ایم کیو ایم پاکستان ایک بدترین شکست دیں گی۔ پی ایس 63کے ا میدوار کامران شفیق قریشی نے کہاکہ طاقت اور دولت کے نشے میں رہنے والے اقتدار مافیا کیلئے اب مشکل وقت شروع ہونے والا ہے اور 2024کے انتخابات ملک وقوم کیلئے ترقی اور خوشحالی پر مبنی ہونگے۔