قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی امید وار کے انتخابی دفتر کے قریب دھما کہ، 10افراد جاں بحق ، 20زخمی

بدھ 7 فروری 2024 22:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2024ء) قلعہ سیف اللہ میں جمیعت علما اسلام کے امید وار کے انتخابی دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 10افراد جا ں بحق جبکہ 20زخمی ہوگئے دھماکے سے نزدیکی عمارت اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور آگ بھڑک اٹھی6زخمیوں کو ہیلی کاپٹر اور دیگر کو گاڑیوںکو ذریعے کوئٹہ پہنچایا گیا دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تفصیلات کے مطابق بدھ کو بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں حلقہ پی بی3 سے جمیعت علما اسلام کے امید وار صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کے انتخابی دفتر میں پولنگ کے حوالے سے کارکن جمع تھے اور انتظامات کے حوالے سے کام کرتے ہوئے سامان تقسیم کیا جا رہا تھا کہ اچانک دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 10افراد موقع پر جانبحق جبکہ 20زخمی ہوگئے دھماکے سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے سے گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی علاقے کو گھیرے میں لے کر نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا صوبائی حکومت کی جانب سے 6زخمیوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر کوئٹہ منتقل کیا گیا ور دیگر زخمیوں ایمبولینس اور گاڑیوں کے ذریعے لا گیا کوئٹہ سول ہسپتال ٹراما سینٹر میں لائے گئے 18زخمیوں میں نصیب اللہ، محمد رضا، شائستہ خان، شمس الدین، حبیب اللہ، شیر علی ،پیر محمد، محمد اشرف، عبدالمنافع ، کلیم اللہ، محمد سلیم، خیلیل الرحمن، فراز خان، نصیب اللہ، فضل کریم، حبیب اللہ، محمد نبی، دائود شاہ، شامل ہیں تاہم دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا مزید کاروائی قلعہ سیف اللہ انتظامیہ کر رہی ہے۔