بلاول بھٹو زرداری نے این اے 194 لاڑکانہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا

جمعرات 8 فروری 2024 16:14

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2024ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے این اے 194 لاڑکانہ سے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔ اس موقع پر انہوںنے کہا کہ اپنا مینڈٹ کسی کو چوری کرنے نہیں دینگے۔انہوںنے کہا کہ موبائل سروس معطلی کی مذمت کرتا ہوں، موبائل فون سروس فوری بحال کی جائے، موبائل سروسزبند ہونے سے ووٹ کاسٹ میں فرق پڑیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عدلیہ و اعلی ادارے سے درخواست کی کہ موبائل سروسز بحال کرائیں، کیونکہ انٹرنیٹ کی بندش کے باعث ووٹ گنتی سمیت آر اوز کو مشکلات درپیش آئیں گی۔ فارم 45 سمیت دیگر پولنگ عمل میں بھی مشکلات درپیش ہوں گی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اپنا مینڈٹ کسی کو چوری کرنے نہیں دینگے، انہوں نے کہا کہ میرا مینڈیٹ کسی کو نہیں دیا جا سکتا، جس تعداد میں عوام کی بڑی تعداد نکلی ہے پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی۔