کراچی، این ای246 کے ایک پولنگ اسٹیشن پر خواتین کا ایک ووٹ بھی نہیں ڈالا جاسکا

جمعرات 8 فروری 2024 22:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2024ء) کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ایک پولنگ اسٹیشن پر خواتین کا ایک ووٹ بھی نہیں ڈالا جا سکا۔ پریزائیڈنگ افسر نے خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے کی وجہ الیکشن کمیشن کے عملے کی عدم دستیابی قرار دیا۔

(جاری ہے)

این اے 246 میں کل آبادی 8 لاکھ 77 ہزار 858 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 41 ہزار 259 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 82 ہزار 602 ہے، جبکہ اس حلقے میں 291 پولنگ اسٹیشن تھے۔اس حلقے میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امین الحق ، جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان ، پیپلز پارٹی کے وسیم اختر اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سید محمد سلیم اشرفی کے درمیان مقابلہ تھا۔