Live Updates

عام انتخابات میں پولنگ نتائج آنے کا سلسلہ جاری

تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 30، پاکستان مسلم لیگ (ن) 22اورپاکستان پیپلز پارٹی نے 16نشستیں جیت لیں

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 9 فروری 2024 11:41

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 فروری2024 ء) ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 30، پاکستان مسلم لیگ (ن) 22اورپاکستان پیپلز پارٹی نے 16نشستیں جیت لی ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام 358 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی امین خان گنڈا پور 92612 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جبکہ جمعیت علماءاسلام (ف) کے مولانا فضل الرحمان 59364 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے اسی طرح این اے 3 سوات کے تمام 309 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلیم رحمان 81411 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے واجد علی خان 27861 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

این اے 13 بٹگرام کے تمام 278 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد نواز خان 24686 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ راہ حق پارٹی کے عطا محمد 18130 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے17 ایبٹ آباد2 کے تمام 324 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار علی خان جدون 97177 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

مسلم لیگ کے محبت خان اعوان 44522 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 30 پشاور کے 267 پولنگ اسٹیشنز میں سے267 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شاندانہ گلزار خان کامیاب قرار پائیں۔ شاندانہ گلزار 78971 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جب کہ جمعیت علماءاسلام کے ناصر خان 20950 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے لاہور کے حلقہ این اے 121 لاہور کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار وسیم قادر 78803 ووٹ کامیاب قرار پائے۔شیخ روحیل اصغر جن کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے ان کو اس حلقے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے حلقہ این اے 130سے کامیابی حاصل کرلی ہے انہوں نے اس حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ یاسمین راشد کو شکست دی ہے ۔

نواز شریف 171024 ووٹ حاصل کئے جبکہ یاسمین راشد 115043 ووٹ لے سکیں۔مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز حلقہ این اے 119سے 83855 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق 68376 ووٹ حاصل کئے۔این اے 155 لودھراں 2 کے تمام 369 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدیق خان بلوچ 117671 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے جہانگیر ترین 71128 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین حلقہ این اے 149 سے بھی ہار گئے۔این اے 149 کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک عامر ڈوگر 143613 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ جہانگیر خان ترین 50166 ووٹ لیکر یہ الیکشن ہار گئے۔قومی اسمبلی کے راولپنڈی کے حلقہ این اے 55کے غیر سرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے ملک ابرار احمد 78542 ووٹ لیکر الیکشن جیت گئے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد بشارت راجہ 67101 ووٹ لیکر اس حلقے سے الیکشن ہار گئے۔

این اے 58 چکوال سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن لیگ نے یہاں سے کامیابی حاصل کی ہے ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے میجر (ر)طاہر اقبال 115974 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اورتحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کے ایاز امیر 102537 ووٹ حاصل کرکے الیکشن ہار گئے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123 میں مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف 63953 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 48486 ووٹ لئے۔

اسی طرح این اے 167 بہاولپور 4 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے محمد عثمان اویسی 78970 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار ملک عامر یار وارن 42500 ووٹ لئے۔این اے135 اوکاڑہ1 کے تمام370 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے ندیم عباس 107862 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے اور آزادامیدوار ملک محمداکرم بھٹی 90443 ووٹ لیکر الیکشن ہار گئے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 202 خیرپور 1 سے پاکستان پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ 121756 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سید غوث علی شاہ 26745 ووٹ لیکر یہاں سے الیکشن ہار گئے جبکہ این اے 217 ٹنڈو اللہ یار سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ذوالفقار بچانی 115000 ووٹ لے کر جیت گئے اورگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی راحیلہ مگسی 69900 ووٹ لیکر الیکشن ہار گئیں۔

این اے 199 گھوٹکی 2 سے پیپلز پارٹی کے علی گوہر مہر 154832 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور جمعیت علماءاسلام ف کے عبدالقیوم 40204 ووٹ لیکر اس حلقے سے الیکشن ہار گئے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 216 مٹیاری میں پیپلز پارٹی کے مخدوم جمیل الزاماں 124536 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے بشیر احمد 80439 ووٹ لے سکے۔ اسی طرح این اے 225ٹھٹھہ سے پیپلز پارٹی کے صادق علی میمن 14077 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے رسول بخش جاکھرو 28899 ووٹ لے کرالیکشن ہار گئے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 167 بہاولپور 4 کے پولنگ نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے محمد عثمان اویسی 78970 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار ملک عامر یار وارن 42500 ووٹ لےکر یہ الیکشن ہار گئے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات