این اے 54،چوہدری نثار، غلام سرور ہار گئے، وہ امیدوار کامیاب جسے ن لیگ نے ٹکٹ نہ دیا

این اے 54 سے آزاد امیدوار عقیل ملک 85912 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، الیکشن کمیشن

جمعہ 9 فروری 2024 22:07

این اے 54،چوہدری نثار، غلام سرور ہار گئے، وہ امیدوار کامیاب جسے ن لیگ ..
ٹیکسلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 راولپنڈی 3 میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا ، سینئر سیاستدان چوہدری نثار اور غلام سرور خان ہار گئے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتیجے کے مطابق این اے 54 سے ا?زاد امیدوار عقیل ملک 85912 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عذرا مسعود 73694 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

(جاری ہے)

اس حلقے سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما غلام سرور خان نے بھی الیکشن میں حصہ لیا تاہم یہ دونوں سیاسی رہنما بھی ہار گئے۔چوہدری نثار نے 19093 اور غلام سرور خان نے 16889 ووٹ لے سکے، اس حلقے سے ن لیگ نے کسی امیدوار کو کھڑا نہیں کیا تھا اور خالی چھوڑا تھا تاہم ن لیگ کے رہنما عقیل ملک ٹکٹ نہ ملنے کے باوجود آزاد حیثیت میں انتخاب لڑا اور فاتح قرار پائے۔دوسری جانب کامیاب آزاد امیدوار عقیل ملک نے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ میں نواز شریف کا سپاہی ہوں اور مسلم لیگ ن کا کل بھی شیر تھا، آج بھی شیر ہوں اور آئندہ آنے والے کل بھی شیر رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ یہ سیٹ نواز شریف کا تحفہ ہے اور ان کا حق ہے۔