کراچی سے قومی اسمبلی کی 22 میں سے 18 نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج جاری کردیئے گئے ،ایم کیوایم 12اور پیپلزپارٹی6نشستوں پر کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) کراچی سے قومی اسمبلی کی 22 میں سے 16 نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج جاری کردیئے گئے ہیں ۔ایم کیو ایم پاکستان نی11 نشستوں پر جبکہ پیپلز پارٹی 5نشستوں پر کامیاب ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق این اے 229 سے پی پی پی کے جام عبدالکریم 55832 ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے،این 230 ملیر سے پی پی پی سید آغارفیع اللہ 32072 ووٹ لے کر،این اے 231 ملیر پی پی پی کے حکیم بلوچ 43634 ووٹ لے کر،این اے 232 کورنگی سے ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق 88260 ووٹ لے کر ،این اے 233 کورنگی سے ایم کیو ایم کے جاوید حنیف 103967 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

اسی طرح این اے 234 کورنگی ایم کیو ایم کے عامر معین پیر زادہ 73687 ووٹ لیکر،این اے 235 شرقی سے ایم کیو ایم کے محمد اقبال خان 20185 ووٹ لیکر ،این اے 236 شرقی میں ایم کیو ایم کے حسان صابر 38871 ووٹ لے کر،حلقہ این اے 237سے پاکستان پیپلزپارٹی کے اسد عالم نیازی 40 ہزار836 ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے۔

(جاری ہے)

اسی طرح این اے 239 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نبیل گبول 40077 ووٹ لے کر،این اے 240 جنوبی ایم کیو ایم کے ارشد وہرہ 30573 ووٹ لے کر ،این اے 242 کیماڑی سے ایم کیو ایم کے سید مصطفی کمال 71867 ووٹ لیکر ،این اے 243 پی پی پی کے عبدالقادر پٹیل 60266 ووٹ لے کر،این اے 244 غربی ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار 20048 ووٹ لیکر ،این اے 247 وسطی متحدہ پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن 64945 ووٹ لیکر،قومی اسمبلی کی نشست این اے 248 سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے خالد مقبول صدیقی ایک لاکھ 3 ہزار سے زائد ووٹ لے کرکامیاب قرارپائے ہیں۔

اسی طرح متحدہ کے اے 249 وسطی سے احمد سلیم صدیقی 77529 ووٹ لیکرجبکہاین اے 250 وسطی سے ایم کیو ایم پاکستان کے فرحان چشتی 79925 ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے ہیں