Live Updates

پی ٹی آئی کا وفاق اور خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کا پلان

تحریک انصاف کا آئندہ ایک سے دو روز میں بڑا سرپرائز دینے کی تیاری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 10 فروری 2024 11:47

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 فروری2024 ء) الیکشن2024ءمیں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی اکثریتی تعداد میں جیتنے کے بعد تحریک انصاف نے اپنا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں آئندہ وفاقی اور صوبائی حکومت بنانے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔اجلاس میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، علی محمد اور دیگرپارٹی رہنما شریک ہوں گے۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد پر بھی غور و خوص کیا جائیگا اور آئند ہ کی حکمت عملی سمیت دیگر امور پر مشاورت کی جائیگی۔میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وفاق اور خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کا پلان کرے گی۔ تحریک انصاف آئندہ ایک سے دو روز میں بڑا سرپرائز دینے کی تیاری کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے یا پھر انٹرا پارٹی انتخابات کرانے پر بھی غور کیا جائے گا۔

ن بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں اور ان کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، وفاق، پنجاب اور کے پی میں حکومت بنائیں گے۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آزاد امیدوار کسی پارٹی کو جوائن نہیں کریں گے، اسی پارٹی میں رہیں گے جس کی ہدایت انہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔

بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں ہماری نشستیں 150 کے قریب ہیں، امید ہے کہ ہم حکومت سازی کو پہنچ جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے انتخابات کے نتائج سامنے آرہے ہیں سیاست کے بڑے بڑے برج الٹ رہے ہیں۔تحریک انصاف پارلیمنٹ میں رہے گی اور اپنا رول ادا کرے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 10 بونیر سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان 1 لاکھ 10 ہزار ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات