
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 60 ارکان بکنے کے لیے تیار ہیں
انتخابات میں ن لیگ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ،وزارت عظمی سے متعلق پیپلز پارٹی سب کو نچوڑ لے گی۔فیصل واوڈا
مقدس فاروق اعوان
ہفتہ 10 فروری 2024
14:50

(جاری ہے)
قبل ازیں فیصل واوڈا نے عام انتخابات کے نتائج کے حوالے سے کہا کہ توقع یہی تھی کہ آزاد امیدواروں کو برتری ملے گی لیکن آزاد کے کھیل میں جونیجو کے دور کو یاد رکھنا چاہیے اور لولا لنگڑا اقتدار بھی مسلم لیگ (ن) کا آخری اقتدار ہو گا۔
فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سرپرائز ہو گیا ہے، میں جو کہہ رہا ہوں آئندہ 72 گھنٹوں میں سامنے آ جائے گا، اسلام آباد میں ونٹر فیئر کھل چکی ہے، 12 بجے پتا چل جائے گا، توقع یہی تھی کہ آزاد امیدواروں کو برتری ہوگی، آزاد کے کھیل میں جونیجو کے دور کو یاد رکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کچھ زیادہ ہی سیٹیں لے رہی ہے، مک گیا شو، گو نواز گو ہو گیا، پیپلز پارٹی آزاد امیدواروں کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے گی تو 6 سے 7 ماہ میں سارا مک جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لولا لنگڑا اقتدار بھی مسلم لیگ (ن) کا آخری اقتدار ہو گا، اس ملک میں مردے کا ووٹ ڈلتا ہے، مردے کے ووٹ پر انسان جیتتا ہے اور اس کا فیصلہ 5 سال بعد آتا ہے، پی ٹی آئی کی اپنی مقبولیت اور پی ڈی ایم حکومت سے نفرت ایک لہر کی بنیاد بنی۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت بھی نفرت کی بنیاد پر بنی ہے، جنہوں نے آئین، قانون اور جمہوریت کا بیڑا اٹھایا ہے، ان سے پوچھتا ہوں جو پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) کے اندر الیکشن نہ کروا کر آپ نے اب تک ان کی سزا اور جزا کا کیا کیا۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: عارضی جنگ بندی اور فضاء سے پھینکی خوراک ناکافی، یو این ادارے
-
عالمی تجارت پلاسٹک آلودگی بڑھانے کی بجائے کم کرنے میں مدد دے، انکٹاڈ
-
یوکرین: کیئو پر روسی حملوں میں 11 شہری ہلاک، یو این ادارہ
-
عمر ایوب اپنی پوری زندگی میں کبھی فیصل آباد نہیں گئے
-
خزانہ پھر سے خالی ہونا شروع؟
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود پٹرول کی قیمت میں توقع سے کم کمی
-
چیف جسٹس صاحب! یہ کیسا انصاف ہے کہ آج عدلیہ کا وقار داؤ پر لگا ہوا ہے
-
حکومت نے پٹرول سستا کر دیا
-
پی ٹی آئی رہنماء عمیر نیازی کا قومی اسمبلی کے ساتھ صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا عندیہ
-
جج صاحب 25 کروڑ عوام پر جو دہشت گردی کر کے قبضہ کیا گیا، انہیں کیا سزا دیں گے؟
-
9 مئی کے مقدمات کی مدعی ن لیگ یا حکومت نہیں بلکہ ریاست ہے
-
حکومت امریکہ سے خائف ہونے کی بجائے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.