سال 2024ء کے عام انتخابات میں خیبر پختونخوا کے 6 سابق وزرائے اعلیٰ سیاسی حریفوں کے ہاتھوں شکست کھا گئے

ہفتہ 10 فروری 2024 18:16

سال 2024ء کے عام انتخابات میں خیبر پختونخوا کے 6 سابق وزرائے اعلیٰ سیاسی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2024ء) سال 2024ء کے عام انتخابات میں خیبر پختونخوا کے 6 سابق وزرائے اعلیٰ سیاسی حریفوں کے ہاتھوں شکست کھا گئے۔

(جاری ہے)

ان میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک، مہتاب عباسی، پی ٹی آئی پی کے نائب چیئرمین محمود خان، جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم خان درانی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی نائب صدر امیر حیدر ہوتی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نتائج کے مطابق این اے 23 چارسدہ ون سے آفتاب شیر پاؤ، این اے 34 نوشہرہ 1 سے پرویز خٹک، ایبٹ آباد سے مہتاب عباسی، سوات سے محمود خان، بنوں سے اکرم خان درانی اور این اے 22 مردان سے امیر حیدر خان ہوتی کو شکست ہوئی ہے۔امیر حیدر خان ہوتی نے الیکشن ہارنے کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے سیاسی کارکن کی حیثیت سے پارٹی کی خدمت کرنے کا اعلان کیا ہے۔