
کراچی میں قومی اسمبلی کی تمام 22 نشستوں کے نتائج سامنے آگئے
ہفتہ 10 فروری 2024 21:29
(جاری ہے)
این اے 232 کراچی کورنگی 1 سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی آسیہ اسحاق صدیقی 88260 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں۔
یہاں سے آزاد امیدوار عدیل احمد 66574 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 233 کراچی کورنگی 2 سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے محمد جاوید حنیف خان 103967 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار محمد حارث 58753 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔این ای234 کورنگی3 سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے محمد معین پیرزادہ 73687ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، اس نشست پر آزاد امیدوار فہیم خان43774 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 235 کراچی ایسٹ سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے محمد اقبال خان 20185 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار سیف الرحمان 14167 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 236 کراچی ایسٹ 2 سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حسان صابر 38817 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔یہاں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد مزمل قریشی 32231 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 237 کراچی ایسٹ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے اسد عالم نیازی 40836 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔آزاد امیدوار ظہور الدین 33321 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 238 سے ایم کیو ایم پاکستان کے صادق افتخار 54884 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔اس نشست پر آزاد امیدوار حلیم عادل شیخ 36875 دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 239 کراچی ساؤتھ 1 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نبیل احمد گبول 40077 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار محمد یاسر 37234 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 240 کراچی ساؤتھ 2 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتیجے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ارشد وہرا 30573 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار رمضان 27318 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔کراچی جنوبی 3 سے پاکستان پیپلر پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار مرزا اختیار بیگ 52 ہزار 456 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار خرم شیر زمان 48 ہزار 610 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 242 کراچی کیماڑی 1 کے تمام 286 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے ا?گیا جس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے مصطفیٰ کمال 71767 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئے۔ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار دوا خان صابر 53759 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ این اے 243 کراچی کیماڑی 2 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل 60266 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار شجاعت علی 48690 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 244 کراچی ویسٹ 1 سے ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر فاروق ستار 20048 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ انکے مقابل آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر 14073 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔کراچی غربی 2 سے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار سید حفیظ الدین 57 ہزار 356 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار عطاء اللہ 36 ہزار 788 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔کراچی غربی 3 پر متحدہ قومی موومنٹ کے امین الحق 74 ہزار 672 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان 32 ہزار 312 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 247 کراچی سینٹرل 1 سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن 64945 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار سید عباس حسنین 52005 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 248 کراچی سینٹرل 2 سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے خالد مقبول صدیقی 103082 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اٴْن کے مقابل آزاد امیدوار ارسلان خان 86342 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 249 کراچی سینٹرل سے ایم کیو ایم پاکستان کے احمد سلیم صدیقی 77 ہزار 529 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوئے۔دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار عزیر علی خان 51 ہزار 152 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔این اے 250 کراچی سینٹرل 4 سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے فرحان چشتی 79925 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ان کے مقابل جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان 43659 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاک فضائیہ کا دستہ جدید ترین جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری لڑاکا طیاروں کے ہمراہ فضائی جنگی مشق ’انڈس شیلڈ الفا‘ میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گیا
-
موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پہلے اور کراچی چوتھے نمبرپر آگیا
-
دوحہ جنگ بندی معاہدہ صحیح سمت میں پہلا قدم ہے، افغان سرزمین سے پاکستان کی طرف اٹھنے والی دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے نگرانی کا نظام ضروری ہے، اسحاق ڈار
-
تمام اصلاحات پاکستان کی اپنی معاشی ترجیحات کے مطابق ہیں، آئی ایم ایف قومی مفاد کیخلاف کوئی شرط عائد نہیں کرسکتا، دسمبر تک 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
-
’قوم کے شہیدو تمہیں سلام‘
-
قومی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جو عناصر بھارت کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں اور پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، ان سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیرمملکت داخلہ
-
علاقے کلیئر ہوگئے تھے تو دہشت گردوں کو واپس کون لایا ، سہیل آفریدی
-
پاک افغان کشیدگی میں دونوں ممالک کا جانی و مالی نقصان ہورہا ہے، بیرسٹر سیف
-
کپاس کی پیداوار میں مزید کمی کا خدشہ
-
سپریم جوڈیشل کونسل کی ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ میں اہم ترمیم، میڈیا پر بات کرنے پر پابندی
-
پاکستان اور چین کے تعلقات سات دہائیوں پر محیط ایک لازوال دوستی کی مثال ہیں، مجتبیٰ شجاع الرحمن
-
کوہستان کرپشن سکینڈل ،مرکزی ملزم ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی اہلیہ سمیت گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.