،ْالیکشن کمیشن نے ملک بھر کے 852 قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

-الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں تین حلقوں پر انتخابات ملتوی کیے، تین حلقوں کے نتائج روکے

اتوار 11 فروری 2024 18:20

ؓاسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2024ء) الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے 852 قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا،الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں تین حلقوں پر انتخابات ملتوی کیے، تین حلقوں کے نتائج روکے،الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 264 جنرل نشستوں کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 ملتوی، این اے 88 کے نتائج کو روک دیا،الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی 296 جنرل نشستوں کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا،پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی کے 266 پر امیدوار کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی کئے گئے،الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کی 129 جنرل نشستوں کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا،الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 18 کے نتائج روک دیئے،الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خواہ اسمبلی کی 112 جنرل نشستوں کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا،خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 22 اور پی کے 91 میں امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی کیے گئے،خیبر پختون خواہ اسمبلی کے حلقے پی کے 90 کے الیکشن کمیشن نے نتائج روک دی ہے،الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کی تمام 52 جنرل نشستوں کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔