Live Updates

ّنواز یا مریم کا امکان نہیں، شہباز یا بلاول میں سے کوئی وزیراعظم بن سکتا ہے، منظور وسان

اتوار 11 فروری 2024 18:45

T کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2024ء) آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی ) کے سینئر رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے وزیراعظم بننیکا کوئی امکان نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں پی پی رہنما منظور وسان کا کہنا تھا کہ وفاق میں کوئی بھی اکیلے حکومت نہیں بنا سکتا، اتحادی حکومت ہی بنیگی جبکہ پنجاب اور بلوچستان میں بھی اتحادی حکومت بنیگی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پی پی سندھ میں حکومت بنانیجا رہی ہے جبکہ بلوچستان میں بھی مضبوط ہے، وفاق میں پی پی، آزاد امیدواروں یا ن لیگ سے مل کر حکومت بنا سکتی ہے۔رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے وزیراعظم بننیکا کوئی امکان نہیں، شہباز شریف یا پھربلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے، جوڑ توڑ کے نتیجیمیں آزاد امیدوار بھی وزیراعظم کا عہدہ حاصل کر سکتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی ای) ختم ہو چکی، مستقبل میں جی ڈی اے پیپلز پارٹی میں ضم ہو جائیگی۔۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات