تحصیل کھوئی ر ٹہ میں محمد مقبول بٹ شہید کا چالیسواں یوم شہادت پورے جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا

پیر 12 فروری 2024 19:57

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) ملک بھر کی طرح تحصیل کھوئی ر ٹہ میں عظیم کشمیری حریت پسند رہنما محمد مقبول بٹ شہید کا چالیسواں یوم شہادت پورے جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا اس سلسلہ میں کھوئی ر ٹہ میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اور سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے زہر اہتمام ایک ریلی نکالی گئی ریلی راسب شہید چوک سے شروع ہو کر لاری اڈا پر اختتام پذیر ہوئی ریلی جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اور سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے کارکنان,انجمن تاجران, سول سوسائٹی,ہومن راٹس کے ذمہ داران کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد شامل تھی شرکاء ریلی بھارت مخالف نعرے اور آزادی کے حق میں شدید نعرہ بازی کر رہے تھے ہم لے کر رہے گے آزادی, حق ہمارا آزادی, مقبول بٹ شہید تیری جرات کو سلام ہو سلام, یاسین ملک کو رہا کرو.کشمیر بنے گا خود مختار ریلی کی قیادت عابد راجوروی, رضوان یوسف, راجہ عبداللہ.

اکسیر گورسی, شہباز شوکت. رضوان مرزا,طاہر جرال. اقتدار علی شاہ, انیس مجید.افتخار بٹ خاری. اور دیگر کر رہے تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے محمد مقبول بٹ شہید کی جدوجہد کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم محمد مقبول بٹ شہید کی جلائی ہوئی آزادی کی شمع کو اپنے خون سے روشن رکھے گے کشمیر کی مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے بھارت اپنے ظلم و ستم سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتا بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے اندر ظلم کی انتہا کر دی عالمی برادری بھارت کو روکے ہم مقبول بٹ شہید اور امان اللہ خان کی جلائی ہوئی آزادی کی شمع کو اپنے خون سے روشن رکھے گے یاسین ملک کی رہائی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے کشمیر کی مکمل آزادی اور خودمختاری تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی مقررین نے سلامتی کونسل اور عالمی دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محمد یاسین کی ریائی کے لئے اپنا کردار ادا کرے بھارت طاقت کے نشے میں کشمیریوں پر ظلم اور جبر کی ایک نئی تاریخ رقم کر رہا جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں�

(جاری ہے)