Live Updates

علی امین گنڈاپور کو وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے عہدے کیلئے نامزد کر دیا گیا

(ن)لیگ ، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی سے بات نہیں ہوگی ، عمران خان کی گوہر خان سے گفتگو

منگل 13 فروری 2024 16:39

علی امین گنڈاپور کو وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے عہدے کیلئے نامزد کر ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2024ء) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیر علیٰ امین کو خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے منگل کو پارٹی رہنما بیرسٹر گوہر خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم)کے ساتھ اتحاد کیا جائے گا۔عمران خان نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے لیے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کے سینئر رہنما، سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور اگلے وزیر اعلی ہوں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کی وزارت اعلی کے لیے 3 نام سامنے آئے تھے، ان ناموں میں مشتاق غنی، تاج محمد خان ترند اور علی امین گنڈا پور شامل تھے۔

خیال رہے کہ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 133 سے کامیاب ہوئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ انہوں نے ڈیرہ اسمعیل خان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)مولانا فضل الرحمن کو بڑے مارجن سے ہرایا تھا۔علی امین گنڈاپور 93 ہزار 443 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے تھے جب کہ مولانا فضل الرحمن 59 ہزار 922 ووٹ حاصل کرسکے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات