Live Updates

ہمیں سر جوڑ کر درپیش بحرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا ڈویژنل ڈسٹرکٹ میڈیا کوارڈینیٹر محمد طاہر شیخ

جمعرات 15 فروری 2024 13:42

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل ڈسٹرکٹ میڈیا کوارڈینیٹر محمد طاہر شیخ ضلعی صدر چنیوٹ سید علی رضا زیدی سٹی صدر ملک فیضان ودیگر عہدے داران نے نے کہا کہ اج ملک معاشی بدحالی اور بے لگام مہنگائی کی زد میں ہے ہمیں ملک و قوم کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لیے سر جوڑ کر درپیش بحرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا پارٹی رہنماؤں نیچیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے ملک و قوم کے لیے کیے جانے والے فیصلے کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جمہوریت اور پارلیمانی نظام کے لیے خوش ائین قرار دیا انہوں نے کہا اج ملک انتہائی نازک حالات سے دوچار ہیں معاشی بدحالی اور بے لگام مہنگائی اپنے عروج پر ہیں الیکشن 2024 میں عوام پاکستان نے جن جماعتوں کو ووٹ کی طاقت سے مینڈیٹ دیا ہمیں عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنا ہوگا ملک کسی بھی افرا تفری اور انتشار کا متحمل نہیں ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر این اے 94 سے نامزد امیدوار سید عنایت علی شاہ نے 70 ہزار سے زائد ووٹ لے کر اہلیہ نے چنیوٹ اور فیصل اباد ڈویژن کی لاج رکھ لی ہار جیت انتخابی عمل کا حصہ ہے لیکن سید عنایت علی شاہ اور سید کلیم امیر حسین اور سید حسن مرتضی نے بہتر انداز میں پیپلز پارٹی کے لیے ڈور ٹو ڈور انتخابی کمپین کو چلایا لیکن بدقسمتی سے کامیابی ان کا مقدر نہ بن سکے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے ڈویژنل ڈسٹرکٹ میڈیا کوارڈینیٹر محمد طاہر شیخ ضلعی صدر سید علی رضا زیدی اور چنیوٹ کے سٹی صدر پی بی پی ملک فیضان نے پارٹی عہدے داران کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا سید عنایت علی شاہ صاحب اپ جیتے یا ہارے ہمیں اپ سے پیار ہے ہمارے پینلز نے بہتر انداز میں عوام تک پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور کو پہنچایا لیکن بدترین مہنگائی اور بجلی کے بلوں اور روز بروز سوئی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے پنجاب بھر میں چنیوٹ سمیت ہمیں ہروا دیا عمران نیازی کا چورن اتنا نہیں بکا جتنا مہنگائی کے ایجنڈے نے ہمیں بری طرح متاثر کیا اور دوسری افسوسناک بات یہ ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے حاصل کرنے والی پنجاب کی خواتین نے 2008 سے لے کر 2024 تک رقم وصول کرنے کے باوجود پیپلز پارٹی کو ووٹ نہ دینا یہ بھی ایک بہت بڑی بددیانتی ہے ان لوگوں کو بھی اپنے عمل پر دیکھنا چاہیے کہ جو جماعت اپ کو عرصہ دراز سے اتنی بڑی اماؤنٹ دیتی ہے اپ پھر بھی اس کو ووٹ نہیں دیتے جبکہ 45 سال سے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو اقتدار نہیں ملا اور پھر بھی ہماری جماعت غریب خواتین کی خدمت کر رہی ہے لیکن ہم مایوس نہیں ہیں ہم عوام پاکستان کے لیے جمہوریت کی بقا کے لیے اور قانون و ائین کی بالادستی کے لیے بدترین حالات کا مقابلہ کریں گے اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے جمہوری قوتوں کے ساتھ نہ چاہتے ہوئے بھی ملک و قوم کی خاطر اتحاد کریں گے جیسا کہ ہماری اعلی قیادت نے ملک کی مفاد میں فیصلے کیے ہیں ہم ان کی بھرپور تائید کرتے ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات