ریاست کے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت میرا نصب العین ہے،چوہدری انوارالحق
جمعرات 15 فروری 2024 22:37
(جاری ہے)
عوام کوتعلیم و صحت کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔
عوام کے ٹیکس کی پائی پائی کی حفاظت کر رہا ہوں مظلوم طبقے کی ہرصورت مدد کروں گا ریاست بھر میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دیاجارہاہے ہیلتھ یونٹس کی حالت میں واضح بہتری آئی ہے۔آزادکشمیرمیں معیار تعلیم کو بہترکیاہے۔قانون کی بالادستی پریقین ہے۔احتساب گڈگورننس میرٹ و انصاف سے ریاستیں ترقی کرتی ہیں۔تمام اداروں کو راشنلائز کررہاہوں۔جملہ سرکاری ملازمین محنت سے اپنا کام کریں۔مجھے رویوں میں بہتری چاہیے۔ہیلتھ و ایجوکیشننل سسٹم کی کڑی نگرانی کرریے ہیں۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر آفس بھمبر میں یونیورسٹی آف بھمبر کے انتظامی معاملات،مختلف شعبہ جات میں اخراجات کے توازن،یونیورسٹی کو فعال بنانے و دیگر ضلعی محکمہ جات کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوے کیا۔ڈپٹی کمشنربھمبرمرزا ارشدمحمودجرال نے رجسٹرار یونیورسٹی ڈاکٹرعابدحسین,ٹریژرر ڈاکٹرمحمدصائم،ڈپٹی رجسٹرار محمدنوید کے ہمراہ یونیورسٹی کیانتظامات شعبہ جات و دیگر معاملات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق نے یونیورسٹی حکام سے استفسار کیاکہ طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے پلان آف ایکشن،جملہ شعبہ جات کے ڈھانچے،ایڈمنسڑیشن کے حوالے سے بتایاجائے،یونیورسٹی کے قیام،انتظامات فعال بنانے کے حوالے سے دن رات محنت کریں،تاکہ باصلاحیت نوجوان نسل جلد اس بڑے منصوبے سے مستفید ہو۔وزیراعظم نے کہاکہ ایسا نظام دینا چاہتا ہوں جس سے آئندہ تمام نسلیں بلاتفریق مستفید ہوں۔اگر وزیراعظم 18 گھنٹے کا م کرتاہے تو باقی سب سرکاری ملازمین بھی کام کریں۔ہر شخص اپنی ذمہ داری نجوبی نبھائے۔یونیورسٹی حکام نے بتایاکہ وائس چانسلر بریگیڈئیر(ر)پروفیسرڈاکٹریونس جاوید اور پوری ٹیم بھرپورمتحرک ہے اور وزیراعظم کے ویژن کے مطابق جلد عملی طور پر کلاسز کا آغازہوگا وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دن رات محنت سے عوام کی خدمت کے لئے بڑا سنگ میل عبور کیاہے۔اجلاس میں مختلف ضلعی سربراہان نے محکمانہ بریفنگ دی،وزیراعظم نے افسران کو ہدایت کی کہ فرائض ادائیگی میں زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اسلیے دیانتداری سے محنت جاری رکھیں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.