$ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کے 10 حلقوں ، صوبائی اسمبلی کے 36 حلقوں سے کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اتوار 18 فروری 2024 21:20

۱کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کے 10 حلقوں جبکہ صوبائی اسمبلی کے 36 حلقوں سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ این اے 251 سے جے یو آئی کے مولوی سمیع اللہ ، این اے 252 سے مسلم لیگ ن کے سردار یعقوب خان ناصر، این اے 254 سے بی اے پی کے خالد حسین مگسی این اے 255 سے مسلم لیگ ن کے خان محمد جمالی ،این اے 256 سے بی این پی کے سرداراخترمینگل ،این اے 257 سے مسلم لیگ ن کے جام کمال خان ، این اے 258 سے نیشنل پارٹی کے پھلین خان ،این اے 259 سے پیپلز پارٹی کے ملک شاہ ، این اے 263 سے مسلم لیگ ن کے جمال شاہ کاکڑ ، این اے 266 سے پشتونخوامیپ کے محمود خان اچکزئی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

جبکہ بلوچستان اسمبلی کے حلقوں حلقہ پی بی 2 ژوب سے فضل قادر جمعیت ، پی بی 3 قلعہ سیف اللہ سے مولوی نور اللہ آزاد، پی بی 4 موسیٰ خیل کم بارکھان سے سردار عبدالرحمان کھیتران مسلم لیگ (ن)، پی بی 6 دکی سے سردار مسعود لونی مسلم لیگ (ن)، پی بی8 سے سردار سرفراز چاکر ڈومکی پیپلزپارٹی، پی بی 11جھل مگسی نوابزادہ طارق مگسی بی اے پی ، پی بی 12 کچھی میر عاصم کرد گیلو مسلم لیگ (ن)، پی بی 13 نصیر آباد ٹو میر صادق عمرانی پیپلزپارٹی ، پی بی 15 صحبت پور سلیم احمد کھوسہ مسلم لیگ (ن) ، پی بی 16 عبدالمجید جماعت اسلامی، پی بی 17 اوستہ محمد میر فیصل جمالی پیپلزپارٹی، پی بی 18 خضدار نواب ثناء اللہ زہری، پی بی 19 خضدار میر یونس عزیز زہری، پی بی 20 سردار اختر جان مینگل بی این پی، پی بی 22 جام کمال مسلم لیگ (ن) ، پی بی 24 گوادر مولانا ہدایت الرحمان حق دو تحریک ، پی بی 26 ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نیشنل پارٹی، پی بی 27 کیچ تھری برکت علی رند مسلم لیگ (ن) ، پی بی 29 پنجگور ون اسد اللہ بلوچ ، پی بی 30 پنجگور ٹو رحمت بلوچ نیشنل پارٹی، پی بی 31 واشک زابد علی ریکی جمعیت، پی بی 33 خاران میر شعیب نوشیروانی مسلم لیگ (ن)، پی بی 34 نوشکی غلام دستگیر بادینی جمعیت، پی بی 35 سوراب میر ظفر اللہ زہری جمعیت، پی بی 37 نواب محمد اسلم رئیسانی جمعیت، پی بی 38 کوئٹہ محمد نعیم بازئی اے این پی، پی بی 39 بخت محمد کاکڑ آزاد، پی بی 41 ولی محمد نورزئی آزاد، پی بی 42 زرک خان مندوخیل مسلم لیگ(ن)، پی بی 43 لیاقت علی لہڑی آزاد، پی بی 45 حاجی علی مدد جتک پیپلزپارٹی، پی بی 46 پرنس احمد عمر احمد زئی بی اے پی، پی بی 47 اسفند یار کاکڑ آزاد، پی بی 48 اصغر علی ترین جے یو آئی، پی بی 49 سید ظفر علی آغا جے یو آئی، پی بی 51 چمن کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی آزاد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔