فیصل آباد کے پہلے قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 95 دوسرے حلقوں سے ہمشیہ زیادہ اہمیت کا حامل رہا، رپورٹ

منگل 20 فروری 2024 19:59

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2024ء) ضلع فیصل آباد کے پہلے قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 95 دوسرے حلقوں سے ہمشیہ زیادہ اہمیت کا حامل رہا ہے کیونکہ 1909 کے عام انتخابات میں یہاں سے محمد خان جونیجو 57208 ووٹ لے کر جیتے اور وزیراعظم پاکستان بنے تب اس حلقہ کا نمبراین اے 62 تھا اسی طرح اس کے ذیلی حلقہ پی پی 98 سے محمد افضل ساہی 2002 کے انتخابات میں 26627 ووٹ لے کر جیت کر سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تب اس حلقہ کا نمبر پی پی 51 تھا اس لحاظ سے ڈویژن فیصل آباد میں ان حلقوں کی انفرادیت قائم ہے اگر ہم بات کریں این اے 95 میں حالیہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تو یہاں سے 31 امیدوار آمنے سامنے تھے جس میں پی پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ،پاکستان مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز،پاکستان عوامی تحریک ،جماعت اسلامی،استحکام پاکستان پارٹی اور تحریک لبیک پاکستان سمیت دیگر جماعتوں کے امیدوار کے ساتھ ساتھ ساتھ آزاد امیدوار بھی شامل تھے مگر 8 فروری کو یہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار علی افضل ساہی نے 144761 ووٹ حاصل کرکے اس حلقہ کی جیت اپنے نام کی جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر آزاد علی تبسم 93938،تحریک لیبک پاکستان کے ٹکٹ ہولڈر غلام میراں 19128،پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر سردار عثمان نواز باجوہ 8790 اور قابل ذکر آزاد امیدوار طلحہ نے 2397 ووٹ حاصل کیے اگر این اے 95 کے رجسٹرڈ ووٹوں کی بات کی جائے تو این اے 95 کے کل رجسٹرڈ ووٹ 514641 ہیں جن میں 277868 مردانہ اور 236773 زنانہ ووٹ ہیں جبکہ ان رجسٹرڈ ووٹوں میں 8 فروری کو 285175 کاسٹ ہوئے مردوں نے 166567 اور خواتین نے 118607 ووٹ ڈال کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا کاسٹ ہونے والے ووٹوں میں 6827 ووٹ مسترد بھی ہوئے اس طرح این اے 95 میں ٹرن آٹ اس بار %55.41 رہا یہ حلقہ میں تحصیل چک جھمرہ اور تحصیل جڑانوالہ کے علاقوں پر محیط ہے این اے 95 کے ذیلی حلقوں میں پی پی 98 اور 99 شامل ہیں این اے 95 کی کل آبادی 898613 افراد پر مشتمل ہے اس حلقہ کے مکین زیادہ تر کاشتکاری سے منسلک ہیں اگر ترقیاتی منصوبوں کی بات کی جائے تو یہاں پر فیڈمک انڈسٹری زون ایک اہم صنعتی پروجیکٹ ہے اسی طرح حلقہ کے تقریبا تمام چکوک میں پرائمری و مڈل جبکہ متعدد چکوک میں ہائی سرکاری سکولوں کے ساتھ ساتھ 3 بوائز اور 3 گرلز ڈگری کالجز موجود ہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چک جھمرہ،60 بیڈ کا سرکاری ہسپتال کھرڑیانوالہ سمیت رورل ہیلتھ سنٹرز اور ڈسپنسریاں بھی بنائی گئی جبکہ 2 سپورٹس کمپلیکس اور 2 سپورٹس اسٹیڈیم بھی عوام کو مہیا کیے گئے حلقہ کے اہم مسائل میں باہمی دشمناں،دھڑے بندیوں کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کا فقدان،نکاسی آب،کاشتکاروں کی بنیادی سہولیات تک رسائی ناممکن،زرعی رقبوں پر بے ہنگم ہائوسنگ سوسائٹیز کا بننا اور شرح خواندگی کم ہونا شامل ہیں�

(جاری ہے)