آصفہ بھٹوزرداری کو بھی رکن قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ
آصف علی زرداری کی صاحبزادی کواین ای196سے الیکشن لڑوایا جائیگا،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری یہ نشست چھوڑ دینگے
جمعہ 23 فروری 2024 22:41
(جاری ہے)
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 196 سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔
این اے 196 قمبر شہداد کوٹ 1 کے تمام 303 پولنگ اسٹیشنوں کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 85370 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔بلاول بھٹو زرداری کے مد مقابلہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ناصر محمود 34499 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔اسی طرح این اے 194سے بھی بلاول بھٹوزرداری نے کامیابی حاصل کی تھی۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 1لاکھ 31ہزار217 ووٹ لئے تھے اور جے یو آئی ف کے امیدوار راشد محمود سومرو 34ہزار572 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس حلقے سے راشد محمود سومرو کو 96ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست حاصل ہوئی۔یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف ایگزیکٹو اور سینیئر نائب صدر مریم نواز نے بھی آج قومی اسمبلی کی نشست سے دستبردارہوگئی ہیں۔مریم نواز نے اپنا استعفیٰ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ہے۔قانون کے تحت منتخب رکن اپنے پاس ایک ہی نشست رکھ سکتا ہے۔مریم نواز عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 119سے منتخب ہوئی تھیں۔ ن لیگ نے صوبائی اسمبلی کی نشست پر بھی کامیاب ہونے والی مریم نواز کو وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے۔اس لیے وہ قومی اسمبلی کی نشست اپنے پاس نہیں رکھیں گی۔مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ پر تشدد کی مذمت
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ساجد طوری اور مرتضیٰ سیٹھی کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے تھائی لینڈ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ احسان اللہ محسود کی ملاقات
-
پنجاب سے 4.5 ملین میٹرک ٹن گندم غائب ہونے کا تاثر بالکل بے بنیاد ،حقائق کے برعکس قرار
-
تاریخ مسخ نہیں کرنی چاہیے، بچوں کو سچ بتانا ہوگا، سعید غنی
-
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
-
پولیس حملہ کیس،فلک جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع
-
اتحادیوں سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا سپیکر بلوچستان اسمبلی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
لاہور کے 84 تھانوں میں خواتین افسران کی 24 گھنٹے موجودگی کا فیصلہ
-
کوڑا ٹیکس کی وصولی،محکمہ ایکسائزنے سروس لیول ایگریمنٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوادیا
-
خانیوال ، پسند کی شادی کا المناک انجام، نو بیاہتا دلہن غیرت کے نام پر قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.