
-حکومت سندھ، شاہد آفریدی فاؤنڈیشن، گرین کریسنٹ ٹرسٹ کی جانب سے صوبے میں ناخواندہ بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیئے مشترکہ کاوشیں کرنے کے عزم کا اظہار
جمعہ 23 فروری 2024 20:35
(جاری ہے)
اس موقع پر کراچی کی تاجر اور صنعتکار برادری بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس اے ایف کے چیئرمین شاہد آفریدی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کا فلاحی ادارہ ملک بھر کے دور افتادہ علاقوں میں پسماندہ طبقات کی بنیادی ضروریات کے لیئے کام کرتا رہے گا کیونکہ دوسرے فلاحی ادارے وسائل کی کمی کی وجہ سے ایسے جگہوں پر عموماً خدمات انجام نہیں دے پاتے۔
انھوں نے کہا کہ ایس اے ایف، سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور جی سی ٹی جیسے مخلص اداروں کے ساتھ مل کر سندھ کے پسماندہ علاقے کے بچوں کے لیئے مزید جدید تعلیمی سہولیات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔انھوں نے کہا کہ ناخواندگی کا خاتمہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے مگر مخلص اور سنجیدہ فلاحی ادارے، متعلقہ حکومتی حکام اور مخیر حضرات مل کر یہ کام سر انجام دے سکتے ہیں۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بیٹیوں کی تعلیم ایس اے ایف کا ایک بڑا فلاحی مشن ہے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ ایک بچی کو خواندہ بنانے کا مطلب مسقبل کے ایک پورے خاندان کو خواندہ بنانا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدلکبیر قاضی نے کہا کہ حکومتی احکام، غیر سرکاری اداروں، اور مخیر حضرات کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کے تحت مل جل کر ناخواندہ بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیئے تیز ترین کاوشیں کرنی چاہیئے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن حکومت سندھ کا ایک ذیلی ادارہ ہے جو کہ ایس اے ایف اور جی سی ٹی جیسے مستند غیر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر پسماندہ علاقوں کے بچوں کے لیئے جدید اور معیاری تعلیمی سہولیات قائم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن اس سلسلے میں کئی ایک نان فارمل ایجوکیشن سنٹرز اور ڈیجیٹل لرننگ سنٹرز قائم کررہا ہے تاکہ دور دراز کے علاقوں کے پسماندہ خاندانوں کے بچوں کو جدید تعلیم کے ساتھ پیشہ ورانہ فنی تربیت بھی فراہم کی جا?۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں تیس ڈیجٹل لرننگ سنٹرز اس سلسلے میں قائم ہوچکے ہیں جہاں کمپیوٹر ٹیبلیٹس کے ذریعے تعلیم دی جارہی ہے۔اس موقع پر ایس اے ایف کے سی ای او ظفر ملک نے بھی خطاب کیا اور بتایا کہ ان کا غیر منافع بخش ادارہ اپنے فلاحی اسکولوں میں تعلیم کے ساتھ فنی تربیت کا بھی اہتمام کرتا ہے تاکہ بچے تعلیم کی تکمیل کے ساتھ کم سے کم وقت میں اپنے خاندان والوں کے لیئے باعزت طریقے سے روزگار کما سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایس اے ایف اپنے اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی غذا اور نشوونما کا بھی خیال رکھتا ہے۔جی سی ٹی کے سربراہ زاہد سعید نے کراچی کے نمایاں تاجروں ور صنعتکاروں کی جانب سے کھیلوں کی نایاب اشیاء کی نیلامی میں بھرپور شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے تاجروں، صنعتکاروں اور دوسرے مخیر حضرات کی جانب سے اپنے فلاحی ادارے کی تعلیمی مہم کے لیئے ان کو بھرپور تعاون میسر آتا ہے۔انھوں نے سامعین کو بتایا کہ ایس اے ایف اور جی سی ٹی کی مشترکہ تعلیمی مہم کے ذریعے سندھ کے پسماندہ علاقوں کے کل پینتیس ہزار بچوں کی زندگیوں کو تعلیم کی روشنی سے منور کیا جارہا ہے۔انھوں نے کہاکہ جی سی ٹی اپنے اس مشن کی تکمیل چاہتا ہے جس کی بدولت وہ سندھ میں اپنے فلاحی اسکولوں کی تعداد کو 250 تک توسیع دینا چاہتا ہے جہاں اگلے سال کے آخر تک کل ایک لاکھ ناخواندہ بچے تعلیم حاصل کرسکیں۔انھوں نے کہا کہ پچھلے سال جی سی ٹی نے بلوچستان کے علاقے وندر میں ایک فلاحی اسکول قائم کرکے اپنے فلاحی کاموں کو سندھ سے باہر پہلی دفعہ کامیابی سے توسیع دی۔تقریب میں کئی ایک نامور مخیر حضرات، تاجروں، صنعتکاروں اور دوسری نمایاں شخصیات نے شرکت کی جن میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، کاٹی کے صدر جوہر علی 1قندھاری، آصف اسماعیل، زبیر چھایا، فاروق بخاری، محمد علی ماجد، چوہدری اسرار، ڈاکٹر قیصر وحید، ہارون قاسم، عمران اسد، نورالحسن اور اعجاز نثار شامل ہیں۔مزید قومی خبریں
-
سیلابی ریلے میں 70افراد 7مختلف مقامات پر پھنس گئے، 52کو بچا لیا گیا،شیری رحمن
-
رجب بٹ کے ساتھ افسوسناک واقعہ، ملزمان موقع سے فرار، مقدمہ درج
-
لودھراں،شیمپو کے ساشے پر بہن سے جھگڑا، بھائی نے خودکشی کر لی
-
پی آئی ٹی بی کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم بارے تربیتی سیشن
-
نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور سے چلنے والی اور آنے والی متعدد ٹرینوں کا شیڈول تبدیل
-
گورنر خیبرپختونخوا کا دریائے سوات میں پانی کے تیز بہاؤ سے متعدد سیاحوں کے ڈوبنے کے حادثہ پرافسوس
-
شیری رحمان کا دریائے سوات کے سیلابی ریلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
-
حنا پرویز بٹ کی چینی کمپنی سے ملاقات، خواتین کیلئے الیکٹرک بائیکس منصوبے پر غور
-
پنجاب بھر میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق
-
کوہستان سکینڈل خیبرپختونخوا حکومت کے لیے کلنک کا ٹیکہ ہی: عظمیٰ بخاری
-
سفارتی سطح پر بھارت کا تنہا رہ جانا پاکستان کے بیانیے کی فتح ہے‘ سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.