شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی،راجہ فاتح محمود کیانی

پیر 26 فروری 2024 14:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2024ء) کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد جموں وکشمیر راجہ فاتح محمود کیانی کا سانحہ لنجوٹ کی برسی کے موقع پر شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش،اپنے پیغام میں راجہ فاتح محمود کیانی نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی مقبوضہ جموں وکشمیر بہت جلد آزاد ہو کر تکمیل پاکستان ہو کر رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شہداء لنجوٹ نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے مادر وطن کادفاع کیا ہے لائن آف کنٹرول پربسنے والے پاک فوج کا دفاعی حصار ہیں بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے باوجود بھی لائن آف کنٹرول پر بسنے والوں نے ہمت،جرات اوربہادری کی مثالیں قائم کی ہیں بھارتی افواج کی ہیوی گولہ باری کے باوجود بھی کنٹرول لائن کے باسیوں نے ہجرت نہیں کی اور ہمت،جرات اوراستقامت کے ساتھ بھارتی افواج کامقابلہ کر رہے ہیں شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی اور ان قربانیوں کی وجہ سے انشاء اللہ بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہو گا سانحہ لنجوٹ میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ وطن عزیز کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں نے تاریخ رقم کی ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی آزادی کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کاخون رائیگاں نہیں جائے گا شہداء نے وطن عزیز کی خاطربہت قربانیاں دیں ان قربانیوں کاصلہ ضرورملے گا۔