Live Updates

یہ حکومت پانچ سال تو دور پانچ ماہ بھی نہیں چل سکتی، حلیم عادل شیخ

ایک کیو ایم اور پیپلزپارٹی ایک ہی نعرے پر قائم ہیں آئو مل کر کھاتے ہیں، رہنما پاکستان تحریک انصاف

پیر 26 فروری 2024 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2024ء) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، کراچی ڈویژن کے خرم شیر زمان، پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں جمال صدیقی، ایڈووکیٹ شجاعت علی خان، آفتاب جہانگیر،یاسر بلوچ، داوا خان، فہیم خان، جان شیر جونیجو ، فوزیہ صدیقی سمیت دیگر کے ہمراہ کراچی پریس کلب پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی کے عوام نے پہلی باہر گھروں سے نکل کر بڑی تعداد میں ہمارے امیدواروں کو ووٹ ڈالے ہم 45 فارم کے تحت جیتے ہوئے ہیں ۔

میڈیا نے آزاد ذرائع سے رزلٹ دکھائے تھے میڈیا پر اصل رزلٹ آنا شروع ہوئے جس کا ان کو اندازا نہیں تھا، حلیم عادل شیخ نے کہا 9 مئی کے بعد ہماری خواتین، بزرگوں اور کارکنوں کے ساتھ ذیادتیاں کی گئی ہم نے عدالت میں پٹیشن دائر کی تھی کہ آر اوز جوڈیشری سے ہونے چاہیے پھر رات کو عدالت لگا کر ہمیں توہیں عدالت کا نوٹس دیا گیا اور کہا گیا کہ آپ الیکشن میں تاخیر کرانا چاہتے ہیں، جس کے بعد بیورو کریسی کے آر آوز نے ہمارے نوے فیصد نامینیشن فارم مسترد کئیے تھے ہمارا بلا چھینا گیا نہ جانے کیا کیا رنگ برنگے نشان دیئے گئے یہ سمجھ رہے تھے کہ سب کچھ چھن گیا آخری دن انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی کچھ نجومی بھی تبصرے کر رہے تھے کہ آزاد بک جائیں گے قوم نے ثابت کیا جس طرح تحریک پاکستان کے لئے قوم نکلی تھی اس طرح عمران خان کے لئے بھی قوم باہر نکلی قوم نے فیصلہ سنا دیا ہے ہماری 183 نشستیں ملک بھر سے بنتی ہیں کراچی سے 20 قومی اسمبلی کے حلقوں کے فارم 45 ہمارے پاس موجود ہیں حیدرآباد سے 2 نشستیں ہماری جیتیں ہوئی ہیں سندھ سے صووبائی اسمبلی کی 38 نشتیں ہماری جیتی ہوئی ہیں سب نشستوں کے فارم 45 موجود ہیں عوام کا حق ہے جو چھینا گیاجس نے ووٹ کیا ووٹ پریشان ہیں ہم عوام کے ووٹ کا حق دلوائیں گے عدالتوں میں جائیں گے اور اپنا حق واپس لیں گے ۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے کہا ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا آر آوز نے ڈالا ہمارے فارم 45 کو چھوڑ کر فارم 47 میں دو نمبری کی یہ الیکشن ایکٹ سیکشن 92 -95 کی خلاف ورزی ہے ہمارے امیدواروں کے سامنے فارم 47 نہیں بنائے گئے ان آر اوز کے خلاف جو عدالتوں میں کے جائیں گے ان کو تین سال تک سزا مل سکتی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا الیکشن کمیشن نے پہلے سے آئین کی خلاف ورزی کی ہوئی ہے نے وقت پر کے پی اور پنجاب میں الیکشن نہیں کروائے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق فری اینڈ فیئر الیکشن کروانا تھا انکو آرٹیکل 6 لگے گا جس کی سزا سزائے موت بنتی ہے ہم آئین اور قانون کے مطابق ان کو سزائیں دلوائیں گے آج نہیں تو کل کپتان ضرور آئے گا قوم نے بہت برداشت کیا ہے دو سالوں میں قوم کی بیٹیوں بہنوں کو زلیل کیا گیا مجھے بھی ڈیتھ سیل میں رکھا گیا لیکن عزت و زلت اللہ کے ہاتھ میں ہے 8 فروری کو قوم نے ہمیں جتوایا 9 فروری کو جعلی رزلٹ پر آر آوز نے ہمیں ہروایا دیا گیا ،۔

حلیم عادل شیخ نے کہا جعلی نمائندوں کے پاس اگر زرا سے بھی غیرت ہے تو آئے قرآن پر ہاتھ رکھ کر عوام سامنے اقرار کریں کون جیتا ہے۔ 75 سالوں میں ایسی دھاندلی نہیں ہوئی جو اس بار ہوئی ۔ خالد مقبول آپ سربراہ ہیں ایم کیو ایم ہیں آپکو ہمارے ایک ورکر ارسلان خالد نے ہرادیا جنہوں نے عوام کا مینڈیٹ چھینا ان کو نیند نہیں آتی ہوگی۔یہی ڈاکا اسلام آباد، پنڈی، لاہور و دیگر شہروں میں ڈالا گیا ہم یہ چوری ہضم ہونے نہیں دیں گے جس نے یہ ووٹ دیا ہے ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ہم جلد شکریہ کراچی مہم شروع کریں گے عوام کا شکریہ ادا کریں گے ۔

ہ ایک سوال کے جواب میں حلیم عادل شیخ نے کہا ہم عمران خان کے ورکرز ہیں یہ ظلم ہے ہمیں مجبور کیا گیا کہ کسی دوسری جماعت کا سہارا لینا پڑے سلام کرتا ہوں سنی اتحاد کونسل کو جو ہمارے ساتھ ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا س نے ہمارے مینڈیٹ چھینا ہے وہ آجائیں ہم پریس کلب کے سامنے مناظرہ کرنے کو تیار ہیں، حلیم عادل شیخ نے کہا ہم نے 38 صوبائی اور بائیس قومی اسمبلی کی نشستیں ہم جیتے ہیں 20 کراچی سے 2 حیدرآباد سیالیکشن کمیشن کے آرڈر کے خلاف ہم سیکشن 9 کے تحت سپریم کورٹ جارہے ہیں اسپیکنگ آرڈر نہ دینے کے خلاف ہم توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے آج چور ڈاکو حلف اٹھا رہے ہیں ہم پنجاب اور سندھ کے وزرا اعلی کو اپنا نمائندہ نہیں مانتے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات