
این اے 15 میں نواز شریف کی شکست کا معاملہ، ریٹرننگ افسر نے رپورٹ جاری کر دی
ن لیگ کا 125 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ فارم 47 میں شامل کرنے کا الزام غلط نکلا، چیف الیکشن کمشنر کا اسٹے ختم کرنے کا عندیہ
محمد علی
پیر 26 فروری 2024
19:45

(جاری ہے)
کامیاب امیدوار گشتاسب خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ آر او کی رپورٹ سب کو مل گئی، گشتاسب خان 25 ہزار کی لیڈ سے جیتے، قانون کے مطابق 25 ہزار کا فرق ہو تو دوبارہ گنتی نہیں کی جا سکتی، الیکشن کمیشن کے حکم کی وجہ سے گشتاسب خان کا نوٹیفکیشن رکا ہوا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم سٹے ختم کر دیتے ہیں، دلائل کے لیے مزید وقت دے دیتے ہیں، صرف دلائل کے لیے سٹے کو مزید نہیں بڑھا سکتے، الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے سٹے کو جلد از جلد ختم ہونا چاہیے۔ چیف الیکشن کمشنر نے جہانگیر جدون سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیس جتنا مرضی طویل کریں ہم سٹے پر فیصلہ کر دیتے ہیں، کبھی آپ تاخیر سے آتے ہیں، کبھی کہتے ہیں ریکارڈ نہیں ملا۔ الیکشن کمیشن نے تمام فریقین کو دستاویزات دینے کا حکم دے دیا۔ وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمیں حتمی دلائل دینے کا آخری موقع دے، 125 پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ فارم 47 میں شامل نہیں کیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے رپورٹ میں 125 پولنگ سٹیشنز کے ووٹ شامل نہ ہونے کا دعویٰ مسترد کیا ہے۔ وکیل بابر اعوان نے کہا کہ فارم 47 مرتب کرتے وقت نواز شریف کی جانب سے کوئی آر او کے آفس نہیں گیا۔ الیکشن کمیشن نے تمام فریقین کو کل دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے این اے 15 مانسہرہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔مزید اہم خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.